"شمع جاگ رہی ہے” کے شاعر فیض محمد صاحب کا انٹرویو

"شمع جاگ رہی ہے” کے شاعر فیض محمد صاحب کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

فیض محمد صاحب۔۔فیض محمد

تفکر – قلمی نام؟

فیض محمد صاحب۔۔فیض محمد صاحب

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

فیض محمد صاحب۔۔17اگست 1987 راولپنڈی

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

فیض محمد صاحب۔۔ایم بی اے فنانس گولڈ میڈلسٹ محمد علی جناح یونیورسٹی اسلام آباد

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

فیض محمد صاحب۔۔ورکرز ویلفیئر سکول راولپنڈی سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ۔ڈی کام۔بی کام گورنمنٹ کالج آف کامرس راولپنڈی

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

فیض محمد صاحب۔۔ایم بی اے محمد علی جناح یونیورسٹی اسلام آباد

تفکر -پیشہ؟ 

فیض محمد صاحب۔۔پرائیویٹ کمپنی میں اکاونٹنٹ

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

فیض محمد صاحب۔۔ادبی سفر کا آغار دسمبر 2003

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

فیض محمد صاحب۔۔کالج دور میں ڈی کام میں اردو ڈاکٹر نثار احمد تُرابی صاحب سے اردو پڑھی اور ان سے متاثر ہوا۔غالب اور ساغر صدیقی کی شاعری سے متاثر ہوا

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

فیض محمد صاحب۔۔میں نے اپنا ہی تلمذ اختیار کیا۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

فیض محمد صاحب۔۔شاعری

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

فیض محمد صاحب۔۔نظم

تفکر -شاعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

فیض محمد صاحب۔۔”شمع جاگ رہی ہے” پہلا نظموں کا مجموعہ جو اردو سخن کی ویب سائٹ پہ بھی موجود ہے

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

فیض محمد صاحب۔۔کوئی نہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

فیض محمد صاحب۔۔والد صاحب کوہ ملز روالپنڈی سے ریٹائر ہو چکے ہیں والد صاحبہ۔ایک بہن اور ایک چھوٹا بھائی

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

فیض محمد صاحب۔۔ابھی تک کنوارہ ہوں

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

فیض محمد صاحب۔۔ابو ریٹائرڈ۔والدہ حیات اور بہن گھر کا کام کاج سنبھالتی ہیں چھوٹا بھائی سرکاری ملازمت کرتا ہے۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

فیض محمد صاحب۔۔راولپنڈی

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

فیض محمد صاحب۔۔جب پانچویں جماعت میں کلاس میں اول آیا اور بورڈ میں سیکینڈ ان دنوں امتحانات بورڈ کے ہوتے تھے ہمارا سکول ریڈیو پاکستان انٹرویو کے لیے گیا تھا گھر والوں نے وہ انٹرویو رکارڈ کر لیا تھا اس کے بعد جیسے میں ہیرو بن گیا۔وہ دن نہیں بھولتے۔۔بدقسمتی سے وہ ریکارڈنگ گم گئی کیونکہ کیسٹ والا دور ختم ہو گیا۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

فیض محمد صاحب۔۔اسی سال کی بات ہے کہ میں شمع جاگ رہی ہے کی رونمائی کے لیے چند احباب کے پاس گیا جنہوں نے میری کاوش کو رد کر دیا کہ یہ کیا لکھا ہے۔میں بہت ڈپرس تھا۔بہت زیادہ،سٹاپ پہ پہنچا ویگن میں جو ہی سوار ہوا تو یاسر نامی فیس بک فرینڈ جن سے پہلی ملاقات تھی فوراً بولے آپ فیض ہو نا آپ کی نظمیں پڑھتا ہوں۔پھر ان سے تعارف ہوا۔اس دن وہ دوست امید کی کرن تھے۔انھیں کبھی نہیں بھلا سکتا۔اللہ کا بہت شکر ادا کیا

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

فیض محمد صاحب۔۔اشفاق احمد صاحب

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

فیض محمد صاحب۔۔کوئی نہیں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

فیض محمد صاحب۔۔گھر والے شاعری کے خلاف ہیں کئی دوست بھی۔اپنی دنیا بنا لی ہے۔کسی سے کوئی مخالفت کا سامنا نہیں ہوا۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

فیض محمد صاحب۔۔ادبی لوگوں کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ ہونا چاہے

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

فیض محمد صاحب۔۔اپنا کام جاری رکھیں آپ نے کیسا لکھا اس کا فیصلہ آنے والا وقت اور نسلیں کریں گی

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

فیض محمد صاحب۔۔بہت عمدہ کاوش ہے۔

تفکر -پہچان شعر یا تحریر؟

فیض محمد صاحب۔۔میری پہچان میری نظمیں ہیں۔میری اپنے انداز کی شاعری۔

 ہو سکے اگر

او دل جلے تجھے

وہ دل جلے ملے

اس بے وفا کو میرا

اس بے پروا کو میرا

سلام دینا ہو سکے اگر

بہت دور ملے ہو ساقی

بہت مسرور ملے ہو ساقی

اسے بھی مجھے بھی

جام دینا ہو سکے اگر

شاید یہ زندگی وفا نہ کرے اور

شاید کہ دل لگی وفا نہ کرے اور

میرے بعد محبتوں کو میری کوئی تم

میرے بعد چاہتوں کو میری کوئی تم

 صنم نام دینا ہو سکے اگر

سنا ہے آج کل میسر ہو تم

سنا ہے آج کل میسر ہو صنم

مجھے اک ادھار اپنی

مجھے اک یار اپنی

شام دینا ہو سکے اگر

یہی آرزو ہے بس

یہی جستجو ہے بس

الفتوں میں اپنی

دھڑکنوں میں اپنی

کسی اور سا نہ مجھے

کسی غیر سا نہ مجھے

مقام دینا ہوسکے اگر

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…