"اماوس میں چاندنی” کے شاعر ارشد شاہین کا انٹرویو

"اماوس میں چاندنی” کے شاعر ارشد شاہین کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

ارشد شاہین۔۔ارشد محمود

تفکر – قلمی نام؟

ارشد شاہین۔۔ارشد شاہین

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

ارشد شاہین۔۔دو ستمبر انیس سو انہتر،سکھر سندھ۔سکول میں غلط اندراج تین اپریل انیس سو ستر درج ہے

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

ارشد شاہین۔۔پی ایچ ڈی سکالر

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

ارشد شاہین۔۔ابتدائی تین جماعتیں گورنمنٹ پرائمری سکول دادو برسالہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات،پرائمری گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد سکھر
میٹرک پاکستان ریلوے بوائز ہائی سکول سکھر سندھ
انٹر اور بی اے
گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ جہلم
بی ایڈ الخیر یونیورسٹی لاہور کیمپس

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

ارشد شاہین۔۔ایم اے اردو گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور
ایم فل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی
پی ایچ ڈی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور

تفکر -پیشہ؟ 

ارشد شاہین۔۔درس و تدریس

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

ارشد شاہین۔۔کالج کے زمانے سے لگ بھگ سترہ سال کی عمر میں

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

ارشد شاہین۔۔جی میں شاعر ہوں۔نظم میں ن م راشد اور غزل میں غالب سے

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

ارشد شاہین۔۔ابتدا میں گورنمنٹ کالج جہلم میں اپنے اردو کے استاد پروفیسر مکرم حسین خورشید مرحوم اور بعد ازاں لاہور میں خالد احمد سے

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

ارشد شاہین۔۔غزل مجھے سب سے زیادہ پسند ہے اس حوالے سے میرا ایک شعر بھی ہے کہ

یوں تو ہر ایک صنفِ سخن لاجواب ہے
کرتا ہوں میں غزل سے مگر والہانہ عشق

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

ارشد شاہین۔۔شاعری اور خصوصاََ غزل

تفکر -شاعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

ارشد شاہین۔۔ایک شعری مجموعہ
"اماوس میں چاندنی” کے نام سے دو ہزار گیارہ میں شائع ہو چکا ہے
جبکہ دوسرا شعری مجموعہ

"دریا سفر میں ہے” اشاعت کے مراحل میں ہے

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

ارشد شاہین۔۔آخری کنارے تک (سفر نامہ)

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

ارشد شاہین۔۔میرا تعلق ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں تیرو چک کے ایک زمیندار گھرانے سے ہے

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

ارشد شاہین۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

ارشد شاہین۔۔میرے چار بچے ہیں ایک بیٹی اور تین بیٹے

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

ارشد شاہین۔۔میں آج کل ناروے کے شہر اوسلو میں رہائش پذیر ہوں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

ارشد شاہین۔۔بچپن کی خوبصورت یادوں کا ایک خزانہ ہے کس کس کا ذکر کروں بس اتنا سمجھ لیجیے کہ میں ہر لحاظ سے ایک خوبصورت اور خوشگوار بچپن گزارا ہے۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

ارشد شاہین۔۔زمانہ طالب علمی میں ظفر اقبال صاحب کی صدارت میں روزنامہ جنگ لاہور کے مشاعرے میں غزل پڑھی تو ظفر صاحب نے اپنی جگہ سے اٹھ کر میرے کندھے پر تھپکی دیتے ہوئے داد دی جو ایک نوجوان کے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی اور شائد یہ اسی تھپکی ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ادبی دنیا میں بھی کسی قطار یا شمار میں ہوں

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

ارشد شاہین۔۔مختار مسعود،ممتاز مفتی،قدرت اللہ شہاب،بانو قدسیہ،مستنصر حسین تارڑ

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

ارشد شاہین۔۔کئی ایک سے مگر مجلس مشاورت میں یا لکھنے لکھانے کی حد تک

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

ارشد شاہین۔۔الحمد للہ میں ایک معتدل مزاج کا حامل شخص ہوں اور ایسی گروہ بندی کا قائل نہیں جو دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جائے یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی کبھی کسی خاص مخالفت کا سامنا نہیں ہوا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

ارشد شاہین۔۔کسی حد تک مگر حکومت کو اس سلسلے میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تمام ادبی سرکاری اداروں کے سربراہان کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے نہ کہ اقربا پروری اور سفارش کی بنیاد پر

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

ارشد شاہین۔۔ایک ہی پیغام ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اپنی تحریر سے محبت کی خوشبو کو عام کریں

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

ارشد شاہین۔۔ماشااللہ بہت اچھا سلسلہ ہے ادب کی ایسی خدمت ہے جو آئندہ نسلوں اور خصوصاََ شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مفید ثابت ہو گی

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟ 

ارشد شاہین۔۔دکھ ہے تو یہ کہ اک بھی گواہی نہ مل سکی
حالانکہ اک ہجوم میں مارا گیا مجھے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…