عید کی بھیک ************ حضور، آپ مرے مائی باپ، اَ…

عید کی بھیک
************
حضور، آپ مرے مائی باپ، اَن داتا
حضور، عید کا دن روز تو نہیں آتا
حضور، آج تو نذرِ علی، نیاز ِرسول
حضور، آپ کے گھر میں ہو رحمتوں کا نزول
حضور، آج ملے جان و مال کی خیرات
حضور، آپ کے اہل و عیال کی خیرات
حضور، احمدِ مُرسل کی آل کا صدقہ
حضور، فاطمہ زہرا کے لال کا صدقہ
حضور، آپ کی اولاد و آبرو کی خیر
حضور، آپ کے بیٹے کی اور بہو کی خیر
حضور، آپ کے بچے جیئں، پَھلیں پُھولیں
حضور، آپ عزیزوں کی ہر خوشی دیکھیں
حضور، آ پ کو مولا سدا سُکھی رکھّے
حضور، آپ کی جھولی خدا بھری رکھّے
حضور، نامِ خدا کارِ خیر فرمائیں
حضور، آپ کے دل کی مُرادیں بَر آئیں
حضور، آج گداگر کو بھیک مِل جائے
حضور، کب سے کھڑا ہُوں میں ہاتھ پھیلائے
حضور، آنے دو آنے کی بات ہی کیا ہے
حضور، آنکھیں چْرانے کی بات ہی کیا ہے
حضور، میری صداؤں پہ غور تو کیجے
فقیر یہ نہیں کہتا، "گلے لگا لیجے”
شکیب جلالی


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

6 تبصرے
  1. Muhammad Salik کہتے ہیں

    Umdaaa

  2. Muhammad Nasrullah کہتے ہیں

    Zabardast?

  3. Naeem Ullah Qureshi کہتے ہیں

    bakamaaal

  4. Atique Ur Rehman Amir کہتے ہیں

    Kmaaal

  5. Zahoor Ahmed Jamali کہتے ہیں

    Aaah. . .

  6. Sohail Rizvi کہتے ہیں

    وااااااااہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…