آج 10 اکتوبر معروف شاعر اور برصغیر پاک و ھند کے آ…

آج 10 اکتوبر معروف شاعر اور برصغیر پاک و ھند کے آخری مغل فرماں روا بہادر شاہ ظفر کا جنم دن ھے ۔
1775ء اکتوبر 10 کو محمد سراج الدین ابو ظفر دہلی میں اکبر شاہ ثانی کے ہاں لال بائی کے بطن سے پیدا ہوئے ۔ 1845ء میں پہلا دیوان مطبع سلطانی سے شائع ہوا ۔ 1849ء جنوری 11 کو شہزادہ مرزا دارا بخت فوت ہوئے ۔ 1850ء میں دوسرا دیوان مطبع سلطانی سے شائع ہوا۔ 1856ء جولائی 10 کو مرزا فخرو فوت ہوئے ۔ 1858ء مارچ 9 کو بہادر شاہ ظفر کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا گیا۔ 1858ء اکتوبر 17 کو ملکہ زینت محل شہزادہ جواں بخت ار دوسرے افراد کے ساتھ دلی سے رنگون کے لیے روانہ ہوئے۔ 1858ء دسمبر 9 کو رنگون پہنچے ۔ 1862ء نومبر 3 کو حلق کی بیماری میں مبتلا ہوئے ۔ 1862ء نومبر 7 بروز جمعہ صبح 5 بجے رنگون میں وفات پائی – انا للہ و انا الیہ راجعون – شام 4 بجے تدفین کر دی گئی ۔

دیوان اول تک شاہ نصیر کے شاگرد رہے جب وہ حیدرآباد دکن چلے گئے تو پھر کچھ دن میر کاظم حسین بیقرار کے شاگرد رہے – جب وہ جان انفنسٹن کے میر منشی مقرر ہوکر دلی کو چھوڑ گئے کچھ عرصہ عزت اللہ عشق کی بھی شاگردی میں رہے اس کے بعد ذوق دہلوی (جب ذوق غلام رسول شوق کے شاگرد تھے) سے مشورۂ سخن کرتے رہے اور پھر یہ سلسلہ ذوق کی وفات تک 47 برس قائم رہا – ذوق دہلوی کی وفات کے بعد مرزا غالب کے شاگرد ہوگئے 1857ء کے غدر نے استادی شاگردی کا سلسلہ ختم کرا دیا ۔


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…