#آزاد شکر ادا کیج…

#آزاد

شکر ادا کیجیے

اگر قارون کو بتا دیا جائے کہ آپکی جیب میں رکھا اے ٹی ایم کارڈ اس کے خزانوں کی ان چابیوں سے زیادہ مفید ہے جنہیں اس کے وقت کے طاقتور ترین انسان بھی اٹھانے سے عاجز تھے تو قارون پر کیا بیتے گی؟اگر کسریٰ کو بتا دیا جائے کہ آپ کے گھر کی بیٹھک میں رکھا صوفہ اس کے تخت سے کہیں زیادہ آرام دہ ہے تو اس کے دل پر کیا گزرے گی؟ اور اگر قیصر روم کو بتا دیا جائے کہ اس کے غلام شتر مرغ کے پروں سے بنے جن پنکھوں سے اسے جیسی اور جتنی ہوا پہنچایا کرتے تھے آپ کے گھر کے درمیانہ سے سپلٹ اے سی کے ہزارویں حصے کے برابر بھی نہیں تھی تو اسے کیسا لگے گا؟آپ اپنے پرانی سی کرولا کار لیکر ہلاکو خاں کے سامنے فراٹے بھرتے ہوئے گزرجائیے، کیا اب بھی اس کی اپنے گھوڑوں پر سواری کا تکبر اور نخوت برقرار رہی گی؟ہرقل خاص مٹی سے بنی صراحی سے ٹھنڈا پانی لیکر پیتا تھا تو دنیا اس کی اِس آسائش پر حسد کیا کرتی تھی۔

تو اگر اسے اپنے گھر کا کولر دکھا دے تو وہ کیا سوچے گا؟خلیفہ منصور کے غلام اس کیلئے ٹھنڈے اور گرم پانی کو ملا کر غسل کا اہتمام کرتے تھے اور وہ اپنے آپ میں پھولا نہیں سمایا کرتا تھا، کیسا لگے گا اسے اگر وہ تیرے گھر میں بنی جاکوزی دیکھ لے تو؟اونٹوں پر سوار ہو کر حج کیلئے گھر سے نکلتے تھے اور مہینوں میں پہنچتے تھے اور آج تو چاہے تو جہاز میں سوار چند گھنٹوں میں مکہ پہنچ سکتا ہے۔مان لیجیے کہ آپ بادشاہوں کی سی راحت میں ہی نہیں رہ رہے بلکہ سچ یہ ہے کہ بادشاہ آپ جیسی راحت کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ مگر کیا کیجیے کہ آپ سے تو جب بھی ملیں آپ اپنے نصیب سے نالاں ہی نظر آتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے کہ آپ کی جتنی راحتیں اور وسعتیں بڑھ رہی ہیں آپ کا سینہ اتنا ہی تنگ ہوتا جا رہا ہے۔
الحمد للہ پڑھیے،
شکر ادا کیجئے‘
خالق کی ان نعمتوں کا جن کا شمار بھی نہیں کیا جا سکتا۔


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…