منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر، مل جائے تجھکو دری…

منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر،
مل جائے تجھکو دریا تو سمندر تلاش کر،
ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے،
پتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر،
سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزرگئیں،
دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر،
ایمان تیرا لُٹ گیا رہزن کے ہاتھوں سے،
ایماں تیرا بچالے وہ رہبر تلاش کر،
ہر شخص جل رہا ہے عداوت کی آگ میں،
اس آگ کو بجھا دے وہ پانی تلاش کر،
کرے سوار اونٹ پہ اپنے غلام کو،
پیدل ہی خود چلے جو وہ آقا تلاش کر.
حضرت علامہ اقبالؒ


Leave your vote

-1 points
Upvote Downvote

Total votes: 1

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 1

Downvotes percentage: 100.000000%

25 تبصرے
  1. Rana Zubair Asif کہتے ہیں

    پیج کا نام دیکھو کیسا مرعوب کن ہے ” اردو کلاسک ” ، اور کام کرتے ہیں ممی ڈیڈی بچوں والے ۔
    اگر ایسی ہی اوٹ پٹانگ چیزیں پوسٹ کرنی ہیں تو نام بھی کوئی ” فن زون، مذاق مستی، پی ٹی آئی ینگز، چِل شِل ” رکھ لیں ۔ کم از کم اردو اور اقبال کی توہین تو نہ کریں ۔

  2. Khursheed Aalam کہتے ہیں

    *نہ جانے اب اسے کیا کہوں اپنی بدقسمتی یا مقبولیت*
    _اسماعیل کرخی_
    تقریباً آج سے ڈیڑھ سا قبل 16/20/2016 دوپہر ۱۲ بج کر ۳۰ منٹ پر میری سب سے پہلی نظم *منزل سے آ گے بڑھ کر منزل تلاش کر* کے نام سے مکمل ہوئی تھی، یہ میری سب سے پہلی کامیاب کوشش تھی، اور یہ میرا ابتدائی دور تھا، اس نظم میں بہت سی فنی غلطیاں تھیں، مثلاً قافیہ بندی کا لحاظ نہیں کیا گیا تھا، جب کہ یہ ایک روایتی صنف کی نظم تھی اور اس میں ردیف ہر شعر میں لوٹا یا گیا تھا،..
    مجھے ایک مدت تک شعر و شاعری کے کسی اُصول سے کوئی واقفیت نہ تھی، یہ تو اللہ کا کرم ہوا کہ عاملی شہرت یافتہ شاعر جناب ڈاکٹر ثمر یاب ثمر صاحب سے اتفاقاً واٹس ایپ پر میری گفتگو ہوئی جس میں موصوف میری ایک غزل *میں جلتا ہوا ہند ابھی دیکھ رہا ہوں* کے بارے میں مجھے کچھ ہدایات دے رہے تھے، اُس کے بعد سے مسلسل وہ میری مدد کرتے رہے ہیں،اور جب بھی اپنا کلام اُن کو ارسال کرتا ہوں تو وہ حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ میری اصلاح بھی فرماتے ہیں، اُنکا یہ احسان میں کبھی نہیں بھول سکتا…
    خیر! میری نظم *منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر* کو پہلے تو کسی جاہل نے علامہ اقبال علیہ الرحمہ کی طرف منسوب کردیا.. جو کہ ہند اور بیرونِ ہند گردش کرتی رہی، ظاہر ہے شعر و شاعری کا ذوق رکھنے والا فوراً کہہ دے گا کہ یہ علامہ اقبال کی نظم نہیں ہے، چونکہ اُن سے اس طرح کی بھونڈی غلطی ہو ہی نہیں سکتی جیسی میری اُس نظم میں تھی ،.. پھر جسکے جی میں آیا اُسے اپنے نام کی جانب جوڑ کر خوب شئیر کیا،….
    ابھی میرے ایک ساتھی جناب اطہر ایوبی صاحب نے مجھے ایک سکرین شاٹ بھیجا جس میں کسی متشاعر خائن اور بدیانت نے اپنے نام کے ساتھ اُسے جوڑ دیا ہے، اور مشتاق عاجز کے نام سے اُسے شیئر کرنا شروع کر دیا، یہ لوگ ایسے ہیں جو کسی وجیہہ شخص کو دیکھ کر اپنی ولدیت اُسی سے منسوب کر دیں تب بھی کوئی حیرت کی بات نہیں..
    میری اکثر غزلیات نیچے دی ہوئی لنک پر اپلوڈ کر دی جاتیں ہیں…

    اردو سے محبت رکھنے والے تمام احباب سے گزارش ہے کہ اسے خوب شیئر کریں تاکہ میری بات خائنوں اور غیر معروف ولدیت کے حاملین تک پہنچ جاے
    *اسماعیل کرخی ندوی*

    مــــــــــنزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
    مــل جائے تجھکو دریا تو سمندر تلاش کر
    ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے
    پـــــتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر

    سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزرگئیں
    دنیا تیری بــدل دے وہ ســـــجدہ تلاش کر
    ایـــــــمان تیرا لُٹ گیا رہزن کے ہاتھوں سے
    ایـــــــماں تیرا بــــــــچالے وہ رہبر تلاش کر

    گھٹنے ٹکائے ســـر کو جھکایا ہوا ہے کیوں
    ظالــــــم کا سر اُڑا دے وہ جذبہ تلاش کر
    قـــــــــاتل ہی بن چُکا ہے منصف ہمارا اب
    قــاتل کو قــــتل کردے وہ قاتل تلاش کر

    ہر شخص جل رہا ہے عداوت کی آگ میں
    اس آگ کو بجھا دے وہ پانی تـــلاش کر
    کـــــردے ســــــوار اونٹ پہ اپنے غلام کو
    پـــیدل ہی خود چلے جو وہ آقا تلاش کر

    *شیخ محمد اسماعیل الکرخی*
    http://diwaanekarkhi.blogspot.in/2016/12/no-automatic-alt-text-available_17.html?m=1

  3. Muhammad Arif Qureshi کہتے ہیں

    Is me koi mushkil baat ni hay jo ye dawa karta hay ke ye Iqbal( RA) ki poetry he wo is ka reference day ke ye kalaam Bang e draa, Bal e jibreel, Armughan e hijaz, Zarb e kaleem ke kon se hissay se leea gia hay

  4. Javed Akram Wattu کہتے ہیں

    انسان سے غلطی ہو جاتی ہے ۔اردو کلاسک ادبی اور با ذوق لوگوں کا پیج ہے ۔سخن فہم ممبران اتنے گھٹیا الفاظ استعمال نہیں کرتے جیسا کے آپ نے کیے افسوس

  5. حاوی مومن آبادی کہتے ہیں

    ایسی بکواس اقبال جیسے عظیم شاعر سے منسوب کرتے وقت ذرا بھی شرم نہیں آئی تم کو… افسوس صد افسوس

  6. Daniyal Wahid کہتے ہیں

    معاف کیجیے یہ علامہ کی نظم نہیں ہے… اور کچھ نہیں تو کم از کم اس کا متن علامہ کی شاعری کے بالمقابل مضحکہ خیز معلوم ہوتا ہے

  7. Abdul Aziz Ansari کہتے ہیں

    یہ اسلوب علامہ اقبال کا نہیں لگتا۔ اگر کوئی ریفرنس دے دیں تو بہتر ہوگا

  8. Hilal Wani کہتے ہیں

    Waseem A Malla
    اب تو اردو کلاسک کا معیار بھی گر گیا، اب سر پھوڑنے کیلئے تیار ہو جا، چاہو تو اپنا پھوڑ دے چاہو تو میرا ????

  9. معوذ سید کہتے ہیں

    زیرِ نظر تصویر میں علامہ اقبال خود کو کنٹرول کر رہے ہیں کہ کہیں جھلاہٹ میں کوئی "پنجابی فقرہ” نہ نکل جائے۔

  10. Shaheer Salal کہتے ہیں

    ایڈمن اس قدر بدذوق تو نہین تھے, اچانک کیا ہوا؟

  11. Qaiser Nadeem کہتے ہیں

    یہ اقبال کا کلام نہیں ہے

  12. Shahroze Javaid کہتے ہیں

    یہ اقبال کا کلام نہیں

  13. Shah Nawaz کہتے ہیں

    علامہ اقبال کے ہی شعر ھیں صاحب

  14. حاوی مومن آبادی کہتے ہیں

  15. Khursheed Aalam کہتے ہیں

    Rana Zubair Asif
    Muhammad Arif Qureshi
    حاوی مومن آبادی
    Daniyal Wahid
    Abdul Aziz Ansari
    Hilal Wani
    معوذ سید
    Shah Nawaz
    Mumtaz Ghanjera
    Emraan Ali Raan
    Muhammad Ali Hazara
    Haneen Zulfiqar

    احباب کرام یقینا یہ اشعار علامہ اقبال کا نہیں بلکہ (شیخ اسماعیل کرخی) کے ہیں۔
    لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں کے منتظمین بہت ہی زیادہ تشکر و امتنان کے مستحق ہیں کہ انہوں نے منتخب اردو غزلوں کا ایک بڑا ذخیرہ یہاں جمع کر دیا کہ تقریبا ہر مشہور شاعر کی تخلیقات یہاں آپکو مل جائیں گی۔ اب بجائے انکے شکر گزار ہونے کے اگر ہم انکی ذہنی کوفت کا باعث بنیں تو اس سے زیادہ احسان فراموشی اور کیا ہوسکتی ہے؟؟؟ اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور انکی ان مساعی مشکورہ کو شرف قبولیت سے نواز کر دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین!

    مزید تفصیل خود شیخ اسماعیل کرخی کی زبانی پڑھ لیجیے …….⬇

  16. Adeel Rafiq Sheikh کہتے ہیں

    Mindblowing

  17. Mumtaz Ghanjera کہتے ہیں

    ye kalam iqbal ka nhe hy kis kitab maen hy bata do .

  18. Haneen Zulfiqar کہتے ہیں

    Ye hargiz hargiz Iqbal Ki nahi… Urdu classic ap se ye umeed nai thi

  19. Muhammad Ali Hazara کہتے ہیں

    پین دی سری اس شعر دی

  20. Emraan Ali Raan کہتے ہیں

    urdu clasic app sy ye umeed nai thi

  21. Ishaq Shah کہتے ہیں

    SubhanAllah

  22. Jan Sher Khan کہتے ہیں

    Ye Allama iqbal ki nazm hy

  23. Musawar Afzaal کہتے ہیں

    Iqbal ka klam nae

  24. کنجاہی سرکار کہتے ہیں

    Grt iqball sahib

  25. Muhammad Zaheer Raza کہتے ہیں

    Don’t do that stupid mistakes

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…