شاید یہ صرف ایک رومانی داستان پڑھنے ( یا لکھنے) سے…

شاید یہ صرف ایک رومانی داستان پڑھنے ( یا لکھنے) سے ہی ممکن ہے کہ ہم بیک وقت جذبِ محبت کے کیف اور اسکے کرب کو، لاغر کر دینے والی جذباتی قیمت ادا کئے بغیر، محسوس کر سکتے ہیں۔ اس لئے میں یہ کتاب امراضِ محبت کے علاج اور بدچلنی کے تریاق کے طور پر پیش کرتا ہوں۔ محبت کی ان کہانیوں کو اپنے اکہرے بستر کی حفاظت میں پڑھیں اور باقی تمام لوگوں کو تکلیف سہنے دیں۔

یہاں مجھے ایک اور خیال بھی آتا ہے کہ جب لیسبیہ نے کیٹولس کو حقارت سے ٹھکرا دیا تو اس نے کیا کیا؟ اس نے اپنے آپ کو مار ڈالا؟ بہت زیادہ شراب پینے لگا؟ نہیں، اس نے اور زیادہ لکھا، اپنی دوستیوں اور فوت ہوئے بھائی کی ستائیش میں لکھا۔ وہ والہانہ وابستگی، جسے اس نے کسی وقت کلاڈیا پر بے سود اور بےتحاشا ضائع کیا تھا، اسکو اپنے استعمال میں لایا۔ اور وہ پھر اپنی ایسی نظمیں چھوڑ گیا جنہوں نے اس کتاب میں موجود کہانیوں کو متاثر کیا اور ان سے وہ باتیں کیں جو آگ لگاتی ہیں، آنکھوں کو چندھیا دیتی ہیں، مسرور کرتی ہیں یا شاید ممکنہ طور غمگین بھی کر دیتی ہیں۔

میں کیٹولس کے لکھے چند الفاظ کا ایک ڈھیلا ڈھالا سا ترجمہ پیش کرتا ہوں: "پرندے کے گیت نہ ہونے کی نسبت ایک چڑیا کی موجودگی بہتر ہے چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ۔”

کتاب کا نام: My Mistress’s Sparrow is Dead
ایڈیٹر کا نام: Jeffrey Eugenides
ترجمہ: Zubair Faisal Abbasi
یہ اس کتاب کے تعارف میں سے ایک پیرا کا ترجمہ ہے۔


بشکریہ

شاید یہ صرف ایک رومانی داستان پڑھنے ( یا لکھنے) سے ہی ممکن ہے کہ ہم بیک وقت جذبِ محبت کے کیف اور اسکے کرب کو، لاغر کر دی…

Posted by Zubair Faisal Abbasi on Monday, January 1, 2018

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

2 تبصرے
  1. Prince Junaid Khan کہتے ہیں

    khoob

  2. Arman Yousaf کہتے ہیں

    عمدہ تعارف جناب! شوق کو مہمیز تو کیا ملنے کا پتہ بھی بتا دیں ۔۔۔ pdf مل جائے تو کیا کہنے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…