پیر سیّد نصیرالدین نصیر گیلانی​ . بیتاب ہیں، ششدر …

پیر سیّد نصیرالدین نصیر گیلانی​
.
بیتاب ہیں، ششدر ہیں، پریشان بہت ہیں
کیوں کر نہ ہوں، دِل ایک ہے ارمان بہت ہیں

کیوں یاد نہ رکّھوں تُجھے، اے دُشمنِ پنہاں!
آخر مِرے سَر پر تِرے احسان بہت ہیں

ڈھونڈو تو کوئی کام کا بندہ نہیں مِلتا
کہنے کو تو اِس دَور میں اِنسان بہت ہیں

اللہ ! اِسے پار لگائے تو لگائے
کشتی مِری کمزور ہے طُوفان بہت ہیں

دیکھیں تُجھے، یہ ہوش کہاں اہلِ نظر کو
تصوِیر تِری دیکھ کر حیران بہت ہیں

ارمانوں کی اِک بِھیڑ لگی رہتی ہے دِن رات
دِل تنگ نہیں، خیر سے مہمان بہت ہیں

یُوں مِلتے ہیں، جیسے نہ کوئی جان نہ پہچان
دانستہ نصیرؔ آج وہ انجان بہت ہیں​
.
پیر سیّد نصیرالدین نصیر گیلانی​


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

3 تبصرے
  1. گمنام کہتے ہیں

    بہت خوب

  2. گمنام کہتے ہیں

    واہ

  3. گمنام کہتے ہیں

    بہت خوب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…