ہمارے بارے

اردو برصغیر پاک و ہند کی بولی جانے والی نمایاں اور نمائیندہ زبانوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان کی قومی زبان ہونے کے ناطے پورے پاکستان میں رابطے کی بنیاد ہے۔ انٹرنیٹ کی ایجاد سے اب تک، اردو  کا حصول ہرکسی کے لیے آسان نہیں تھا۔کیونکہ اردو زبان میں جتنا کام آن لائین خدمات اور سوفٹ وئیرز کے حوالے سے ہوا ہے، وہ زیادہ تر اردو کے عشاق نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے۔

ہم نے تفکر ڈاٹ کام پہ مختلف چیزوں بشمول ادب، صحافت، کتب، اور دوسری خدمات کو ایک جگہ اکھٹا کرنے کی ٹھانی ہےتا کہ قارئین کو ایک سائیٹ سے ان کے ذوق کے مطابق مواد مل سکے۔حالانکہ انٹرنیٹ پر اردو کا بہت سارا حصہ پہلے سے موجود ہے لیکن وہ اتنا منتشر، نامکمل اور غیر مستند ہے کہ قاری کا ذوق جس  مطالعے کا تقاضا کرتا ہے ، اس سے اس کی سیرابی ممکن نہیں ہو پاتی، ساتھ ہی ساتھ اردو  کا بیشتر حصہ انٹرنیٹ پر چونکہ تصویری شکل میں موجود ہے اور اس کی تلاش کا کوئی اہم وسیلہ بھی وہاں موجود نہیں اس لیے قاری کی دشواری مزید بڑھ جاتی ہے۔

تفکر ڈاٹ کام نے اس فاصلے کو کم کرنے کے لیےبیڑہ اٹھایا ہے۔اردو میں مواد کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پوری ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ انتخاب کیا گیا ہے تاکہ یہاں موجود متن کے استناد میں کسی طرح کے شک کی گنجائش نہ ہو۔

ہم نے تکبیر بلند کی ہے اور تن تنہا اس کام مین جت گئے ہیں، وقت کے ساتھ کارواں میں احباب شامل ہوتے جائیں گے اور ہم اردو کو اردو کا مقام دلانے کی اپنی سی سعی کرتے رہیں گے۔

اگر آپ ہمیں کسی قسم کی رائے سے نوازنا ، کسی غلطی کی اصلاح کرنا اور کسی کتاب کو فراہم کرانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کا تہہِ دل سے استقبال کریں گے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ یہ ویب سائٹ آپ کے ذوق پر پوری اترے گی۔
اردو کی شاندار دنیا میں آپ کاخیر مقدم ہے۔

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…