خوبصورت لب و لہجے کے شاعر، زبیر محمود قیصر کا انٹرویو

تفکر ڈاٹ کام نے اپنے قارئین کے لئے نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے جس میں فیس بک گروپ "پہچان” میں معروف ادیبوں اور شاعروں کے انٹرویوز شائع کیے جائیں گے۔ یہ انٹرویوز کتاب اور مصنف کے درمیان موجود خلا کو پر کرنے کی کڑی ہونگے۔

اس سلسلے کا باقاعدہ انٹرویو جناب زبیر محمود قیصر صاحب کا پیشِ خدمت ہے۔

تفکر۔ آپ کا پورا نام؟
میرا پورا نام زبیر محمود ہے۔
تفکر۔کیا آپ کا کوئی قلمی نام ہے؟
زبیر محمود – میرا قلمی نام زبیر محمود قیصر ہے۔
تفکر۔آپ کی جائے پیدائش اور سنِ پیدائش کیا ہے؟
زبیر محمود – میَں اٹک(باہتر) میں رہتا ہوں اور 7 مئی 1975کو پیدا ہوا۔
تفکر۔آپ کی تعلیمی قابلیت؟
زبیر محمود – میٹرک، ڈپلومہ کیمیکل
تفکر۔آپ نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
زبیر محمود – میری ابتدائی تعلیم میانوالی سے ہے۔
تفکر۔اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
زبیر محمود – واہ کینٹ
تفکر۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
زبیر محمود – میَں فوجی سیمنٹ فیکٹری میں جاب کرتا ہوں۔
تفکر۔ادبی سفر کا اآغاز کب ہو ا؟
زبیر محمود – میَں نے کوئی سن 2000میں لکھنا شروع کیا۔
تفکر۔ آپ نظم اور غزل میں کس شاعر سے متاثر ہوئے؟
زبیر محمود – ہر اچھے شاعر سے۔
تفکر۔کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟
زبیر محمود – پروفیسر ڈاکٹر رؤف امیر
تفکر۔ادب کی کونسی صنف زیادہ پسند ہے؟
زبیر محمود ۔ غزل
تفکر۔آپ نے ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
زبیر محمود – غزل
تفکر۔آپ کے شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟
زبیر محمود – ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے( غزلیں، 2012) اور دوسری کتاب( پسِ آواز،، زیر اشاعت)
تفکر۔اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیے؟
زبیر محمود – بہت پڑھی لکھی فیملی ہے ہماری اور فل سپورٹڈ۔
تفکر – آپ کی ازدواجی حیثیت؟
زبیر محمود – شادی شدہ۔
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
زبیر محمود – امی ابو ،ہم تین بھائی ہیں اور 3 ہی سسٹرز ہیں۔
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
زبیر محمود – آبائی گاؤں ، باہتر۔
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
زبیر محمود – بچپن میں ابو کی جاب ائرفورس میں تھی تو ان کے ساتھ میانوالی رہے جو سب یادگار ہے۔
تفکر – ادبی سفر کے دواران کوئی خوبصورت واقعہ؟
زبیر محمود – بہت اچھے اچھے شاعروں کے ساتھ مشاعرہ پڑھنا میرے لیے اعزاز ہے ، جن میں احمد فراز ، افتخار عارف ، شہزاد احمد اور بہت سے۔
تفکر – آپ کے پسندیدہ مصنفین کون سے ہیں؟
زبیر محمود – بانو قدسیہ ، پطرس بخاری، ڈاکٹر یونس بٹ۔
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
زبیر محمود – بہت زیادہ ، لیکن میں کسی گروپ یا تنظیم میں شامل نہیں سب قابلِ احترام ہیں میرے لیے۔
تفکر۔ ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
زبیر محمود – ادب کے حوالے سے حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں تو مطمئن کیسے ہوا جا سکتا ہے۔
تفکر – اُردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لیے کوئی پیغام؟
زبیر محمود – جو کوئی جہاں بھی لکھ رہا ہے محنت کرے اور اپنے کام سے مخلص رہے تو یہی اچھا ہے ہم سب کے لیے ، بس گروپ بازیوں سے بچنا چاہیئے۔
تفکر۔ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
زبیر محمود – بہت اچھی لگی آپ کی یہ کاوش ، جاری رکھیئے ، آپ کے لیے بہت سی دعائیں ، محبتیں

زبیر محمود قیصر کا پہچان شعر

کیا حسنِ اتفاق تھا اس کی گلی میں ہم
اک کام سے گئے تھے کہ پھر کام سے گئے

S N 01

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…