نثر اور نظم کے میدان میں بیک وقت خود کو منوانے والی ممتاز ادیبہ انیس فاطمہ کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟
انیس فاطمہ – پورا نام سیدہ انیس فاطمہ رضوی ۔۔۔۔
تفکر – قلمی نام؟
انیس فاطمہ -قلمی نام سیدہ فاطمہ رضوی
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئیں؟
انیس فاطمہ -آزاد کشمیر میں ۱۱ دسمبر پیدائش ہوئی
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
انیس فاطمہ -ماسٹرز از اردو لٹریچر اینڈ ماسٹرز ان ایجوکیشن
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
انیس فاطمہ -تعلیم آزاد کشمیر سے حاصل کی بعد میں پنجاب یونیورسٹی سے
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
انیس فاطمہ -امریکہ سے ایجوکیشن میں ڈگری حاصل کی
تفکر – پیشہ؟
انیس فاطمہ -پروفیشن ٹیچنگ اینڈ رائٹنگ
تفکر – ادبی سفر کا آگاز کب ہوا؟
انیس فاطمہ -ادبی سفر دس سال کی عمر میں ایک نظم سے شروع ہوا ۔
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئیں؟
انیس فاطمہ -مجھے نظم اور غزال دونوں پسند ہیں
تفکر – کسی شاعر یا ادیب اک تلمذ اختیار کیا؟
انیس فاطمہ -احمد فراز نے بہت متاثر کیا۔
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
انیس فاطمہ -ادب کی صنف میں افسانہ نگاری پسند ہے۔
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
انیس فاطمہ – سب سے زیادہ افسانہ نگاری کی۔
تفکر – شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟
انیس فاطمہ -شاعری کی صرف ایک کتاب ’’صدائیں ‘‘ پبلش ہوئی۔
تفکر – نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
انیس فاطمہ – نثر میں ایک ناول دو افسانوں کے مجموعے اور ایک طنز و مزاح پر مبنی کتاب آ چکی ہے۔
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
انیس فاطمہ -سید فیملی سے ہوں آزاد کشمیر سے لاہور سیٹل ہوئی۔
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
انیس فاطمہ -سنگل پیرنٹ۔
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
انیس فاطمہ – تین بیٹے ہیں۔
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
انیس فاطمہ -ماڈل ٹاؤن لاہور۔
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
انیس فاطمہ -بچپن بہت اچھا گزرا فیملی کے ساتھ گزرا ہر پل یادگار ہے۔
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
انیس فاطمہ -حال ہی میں ایک ادبی سفر اسلام آباد میں بہت اچھی شاعرہ سائرہ نگار سے ملاقات رہی بہت اچھی رہی۔
تفکر – آپ کا پیشہ؟
انیس فاطمہ -بیورو چیف روابط انٹرنیشنل ، ڈپٹی ایڈیٹر شمع میگزین یو کے ۔۔

تفکر – نظم اور غزل میں کس شاعر سے متاثر ہیں؟

انیس فاطمہ -فیورٹ شاعر فراز اور فیض صاحب اور افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی صاحب ۔
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
انیس فاطمہ -بہت مخالفت کا سامنا رہا مگر الحمد للہ سب کی رسپیکٹ کرنے کی وجہ سے بہت عزت ملی ۔
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
انیس فاطمہ -حکومت کی پالیسز سے بالکل مطمئن نہیں ۔غریب اور پریشان حال شاعروں اور ادیبوں کے وظائف مقرر ہونے چاہئیے۔
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
انیس فاطمہ – پازیٹو سوچ بڑی سے بڑی دیوار کو گرا دیتی ہے سب کے لئیے اچھا سوچیں۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
انیس فاطمہ -آپ کی کاوش قابل ستائش ہے۔
تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟
انیس فاطمہ -میری پہچان ویسے تو میرے افسانے ہیں مگر مشاعروں میں اکثر اس غزل کی فرمائش ہوتی ہے لکھ رہی ہوں.

لکھ رہی ہوں میَں خواب کاغذ پر
آ نہ جائے عذاب کاغذ پر
یونہی باتوں میں بات پوچهی تهی
اُس نے لکها جواب کاغذ پر
آخرش ہم نے لکھ ہی ڈالا ہے
عُمر بھر کا حساب کاغذ پر
مُجھ سے تصویر کیا بنی تیری
بن گیا ماہتاب کاغذ پر
فاطمہ کے قلم نے لکھ ڈالا
عشق تیرا نصاب کاغذ پہ

انصاف کہاں رہ گیا اس دورِ ہنر میں

ہے کیسا ستم کوچہ و بازار و ڈگر میں

ہو شہر کا ھاکم یا مصنف کا قلم ہو

بے باک خریدار ہیں، دولت کے نگر میں

خوش رہو! تم نے کہا تھا یہ دعائیں دے کر

زخمِ دل چھیڑتے ہو، خود ہی ہوائیں دے کر

اچھا لگتا تھا تمھیں ہنسنا مرا پہلے کبھی

اب مگر چپ ہو مجھے غم کی گھٹائیں دے کر

S N 02

جواب چھوڑیں