"ذرہ خاک کو افلاک بنا رکھا ہے” کی شاعرہ سفینہ چودھری کا انٹرویو

ذرہ خاک کو افلاک بنا رکھا ہے کی شاعرہ سفینہ چودھری کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟
سفینہ چودھری۔۔سفینہ سلیم
تفکر – قلمی نام؟
سفینہ چودھری۔۔ سفینہ چودھری
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
سفینہ چودھری۔۔سیالکوٹ 3اگست 1986
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
سفینہ چودھری۔۔سائبر لاء اورانگش لیگل لیگوئنج سپشلائز
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
سفینہ چودھری۔۔سٹی پبلک ماڈل سکول گوجرانوالہ

قرآنی اور اسلامی تعلیم
قاری مبارک علی مسجد منظورِ مدینہ گوجرانوالہ
اور اپنی والدہ سے

ثانوی تعلیم
سٹی کالج برائے خواتین گوجرانوالہ
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
سفینہ چودھری۔۔ایم اے ایل ایل بی فرام پنجاب یونیورسٹی

قائد اعظم لاء کالج لاہور
وکالت قائد اعظم لاء کالج پنجاب یونیورسٹی سے

تفکر – پیشہ؟

سفینہ چودھری۔۔بطورِ وکیل ہائی کورٹ کام کر رہی ہوں

تفکر –ادبی سفر کا اآغاز کب ہوا؟

سفینہ چودھری۔۔ادبی سفر کا آغاز کلاس ہفتم میں تھی جب پہلی نظم ماں لکھی

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
سفینہ چودھری۔۔غزل نظم دونوں پسند ہیں۔اقبال انداز پسند ہے
فکر اقبال کو فالو کرتی ہوں
نظم میں حسن عسکری کاظمی پسند ہیں
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

سفینہ چودھری۔۔زیادہ کام نظم پہ کیا

تفکر -آپ کی کاوشیں؟

ذرہءخاک کو افلاک بنا رکھا ہے
ذکرِ احمد (ص) نے میرے قد کو بڑھا رکھا ہے
اُنکی رحمت نے بہر طور سفینہ میرا
موجِ گرداب سے ساحل پہ لگا رکھا ہے
اس قطعہ پر دفاعِ حرمت رسُول ص کی جانب سے سندِ اعزاز سے نوازا گیا
گوجرانوالہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین سے طرعی مصرع پر غزل اور مضوعاتی نظم کے کئی مقابلہ جات میں انعامات جیتے
گجرات مرغزار کالونی گورنمنٹ کالج برائے خواتین سے بین الاکلیاتی مقابلہ جات میں بیسٹ ڈیبٹر کی اعزازی سند اور شیلڈ
گورنمنٹ کالجز کے بین الاکلیاتی مقابلہ جات میں بیت بازی کے مقابلہ جات میں دو بار اول انعام
گوجرانوالہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین سے کم عمر رائٹر کی اعزازی سند اور شیلڈ
بطورِ نعت خواں سکول اور کالجز سے کئی انعامات
ہائی کورٹ لاہور کی ایجوکیشنل اور کلچرل سوسائٹی کی طرف سے بطورِ رائٹر  گولڈ میڈل 2016

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
سفینہ چودھری۔۔والدین تعلیم یافتہ تھے  بنیادی طور پر مکمل پاکستانی تھے امی ڈسکہ اور باباسیالکوٹ سے
بابا کا فٹبال بنانے کا  کاروبار اور امی گھریلو خاتون
سب بہنیں بھی تعلیم یافتہ میرا نمبر بہن بھائی میں پانچواں
میرے بابا میرے آئیڈیل اور امی پسندیدہ شخصیت یوں کہوں گی میرے امی بابا میرے مُرشد اور انکی مرید تھی آج وہ نہیں ہیں مگر میں انکے نام کی مُرید ہوں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

سفینہ چودھری۔۔شادی شدہ ہوں شادی بُلھے شاہ کی نگری قصور میں فیصل اقبال بخاری سے ہوئی

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
سفینہ چودھری۔۔
ازدواجی حثیت ماشاءاللہ بہت خوبصورت ہے دو بچے ہیں

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
سفینہ چودھری۔۔ آج کل لاہور رہائش ہے
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
سفینہ چودھری۔۔سارا بچپن ہی خوبصورت تھا
دادی کی نوک جھونک
بابا کی اچھی اچھی باتیں
امی کا وقت کی پابندی سکھانا
کتاب سےدوستی نانا نے چھوٹی عمر میں کروا دی تھی

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
سفینہ چودھری۔۔ادبی سفر میں گریجوایشن کے دوران جب ڈاکٹر شہناز مزمل چئیرپرسن ادب سرائے سے ملی تو ذوق اور بڑھ گیا یوں ادبی سفر تسلسل سے جاری ہے
فیض گھر میں ادب سرائے کےایک پروگرام میں مشکور حسین یاد صاحب صدر تھے
پروگرام کے دوران صدر صاحب بیٹھے بیٹھے  سو گئے جب انہیں اٹھانے لگی تو فورا آنکھیں کھول کر کہنے لگے زندہ ہوں
اور خود کو نوے کا نہیں نو کا محسوس کر رہا ہوں جاؤ مجھے مائک پر بلاؤ تاکہ صدارتی خطبہ دے سکوں

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

سفینہ چودھری۔۔سفینہ چودھری۔۔پروفیسر سجاد مرزا اور دیال سنگھ کالج لاہور شعبہ انگریزی کے صدر پروفیسر الطاف حسین چاہت صاحب جن کی شفقت ہمیشہ میرا سرمایا رہے گی

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

سفینہ چودھری۔۔جب کالم لکھتی تھی تب اخبارات اور رسائل سے وابستگی تھی ابھی کوئی نہیں
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
سفینہ چودھری۔۔کبھی کسی ادبی گروپ بندی کا سامنا نہیں ہوا سب تخلیق کار قلم کار بہت خوبصورت انسان ہیں عزت کرتی ہوں سب عزت دیتے ہیں
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
سفینہ چودھری۔۔حکومتی سطح پر ادبی سرپرستی ہونی چاہئے
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
سفینہ چودھری۔۔اردو ادب کے لوگ بہت پیارے ہیں انکے لئے یہی پیغام ہے کہ ایک رہیں ادب میں سیاست کو شامل نہ کریں ہر نئے پرانے لکھنے والے کی قدر کریں کیونکہ ہمارا ایک ادبی قبیلہ ہے اور ہر لکھنے والا اس کا فرد ہے اگر ہم خود ایک دوسرے کی قدر نہیں کریں گے تو یہ ادبی قبیلہ اپنی پہچان کھو دے گا سینئرز اپنے جونئیرز نرسری ضرور لگائیں انہیں مستقبل میں بہت بڑے ادیب ملیں گے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
سفینہ چودھری۔۔آپ کی یہ کاوش بہت اچھی ہے اسے جاری رہنا چاہئے تاکہ نئے آنے والے اپنی پہچان کروا سکیں

تفکر – شعر یا تحریر؟

وابستہ خود سے کوئی کہانی تلاش کر

جو کھو چکی ہے اس کی نشانی تلاش کر

پتھر سے جو نکلتے ہیں چشموں کو چھوڑ کر

عارض پہ اپنی آنکھ کا پانی تلاش کر

باہر نکل کے ذات کے محبس سے اے بشر

دنیائے رنگ و بو کے معانی تلاش کر

آئندگاں کو سونپ کے آنکھوں کی روشنی

بوڑھی رتوں میں اپنی جوانی تلاش کر

ہوگا سفینہ جانب منزل رواں دواں

دریائے آرزو کی روانی تلاش کر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ نہیں لوٹے محبت کا زیاں ہونے تک

پھر انا ہار گئی راز عیاں ہونے تک

ہر طرف پھیل گئے کینہ و نفرت کے صنم

دل کی مسجد میں محبت کی اذاں ہونے تک

تتلیاں بھی غم فرقت میں لہو روتی ہیں

باغ امید میں پھولوں کے جواں ہونے تک

ساتھ دیتا ہے فقط اتنا تصور تیرا

صحن امید میں حسرت کے خزاں ہونے تک

کھینچ لاتا ہے سفینہ مرا ساحل پہ کوئی

موج دریا پہ سمندر کا گماں ہونے تک

S N 18

Leave your vote

1 point
Upvote Downvote

Total votes: 1

Upvotes: 1

Upvotes percentage: 100.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…