رستہ نئے اجالوں کا کی شاعرہ سیما نقوی کا انٹرویو

رستہ نئے اجالوں کا کی شاعرہ سیما نقوی کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟
سیما نقوی۔۔ سیما نقوی
تفکر – قلمی نام؟
سیما نقوی۔۔جی نہیں
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
سیما نقوی۔۔ ۵ فروری، کراچی
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
سیما نقوی۔۔

BSC Physics, Double Maths
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
سیما نقوی۔۔اسلام آباد میں
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
سیما نقوی۔۔ اعلیٰ تعلیم تو کچھ خاص نہیں مگر بی ایس سی بھی ایف جی کالج ایف ۷/ ۲ اسلام الآباد سے ہی کیا

تفکر – پیشہ؟

سیما نقوی۔۔ٹیلی کمیونیکیشن

تفکر –ادبی سفر کا آغاز کب ہوا؟

سیما نقوی۔۔ بہت بچپن میں شاید ۷، ۸ سال میں پہلی نظم کہی تھی ریل گاڑی پر
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
سیما نقوی۔۔غزل میں اوائل عمر میں میر و غالب اور بعد میں فیض غزل اور نظم دونوں میں، ثروت حسین، شکیب جلالی ، جون ایلیا اور آج کے شعرا میں ردا چغتائی، انور شعور، عرفان ستار اور نظم میں ن م راشد اور ڈاکٹر وحید احمد، ڈاکٹر ابرار احمد

تفکر -کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟

سیما نقوی۔۔جی نہیں پڑھا بہت کو اور سیکھا بہت لوگوں سے ہے مگر کوئ باقاعدہ استاد نہیں رہا ہے ہاں دوستوں سے ضرور مشورہ کرتی ہوں۔ ہاں کسی کا لکھنے کا انداز کبھی نہیں اپنایا بس جو لکھا اپنے لہجہ میں لکھا
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
سیما نقوی۔۔میں زیادہ ترغزلیں ہی لکھتی ہوں اور یہی میری پسندیدہ ترین صنف ہے شائد مجھے غزل آسان لگتی ہے لکھنا
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

سیما نقوی۔۔غزل میں

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

سیما نقوی۔۔ابھی پہلی ہی کتاب پر کام ہو رہا ہے اور میری آنے والی کتاب کا نام ہے رستہ نئے اجالوں کا

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
سیما نقوی۔۔میرے والدین ماشاءَاللّہ حیات ہیں اور کینیڈا میں ہیں۔ ہم پانچ بہن بھائ ہیں، ایک بہن بڑی پھر میں، پھر ایک اور بہن پھر دو چھوٹے بھائ۔ سب اپنے اپنے گھروں میں خوش ہیں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟
سیما نقوی۔۔میری شادی کو ۲۹ سال ہو گئے ہیں، شادی جون ۸۸ میں ہوئ اور الحمدُللّٰہ میرے تین بیٹے ہیں

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
سیما نقوی۔۔الحمدُللّٰہ میرے تین بیٹے ہیں
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
سیما نقوی۔۔ کینیڈا میں
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
سیما نقوی۔۔میری پہلی نظم جو میں نے اپنے پہلے ٹرین کے سفر میں لکھی تھی جس کا عنوان تھا ریل گاڑی
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
سیما نقوی۔۔جون ایلیا میرے رشتے کے چچا ہوتے تھے اور ۱۹۸۲ میں انجمن سادات امروہہ کے زیر اہتمام پہلا عالمی مشاعرہ ہوا تھا جس کا آنکھوں دیکھا منظوم حال میں نے لکھا تھا اور میرے والد مجھے چچا جون کے پاس لے گئے جہاں انہوں نے میری اس نظم کی تصحیح کی جو میں نے مشاعرے میں پڑھی تھی۔ ایک بہت حسین اور قیمتی یاد

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

سیما نقوی۔۔احمد یوسفی

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

سیما نقوی۔۔جی نہیں
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
سیما نقوی۔۔ ابھی تک تو نہیں اور شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے خود کو کسی بھی قسم کی سیاست سے مکمل طور پر دور رکھا ہے اوو مجھے اس ادبی سفر میں بہت اچھے لوگوں کا ساتھ ملا
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
سیما نقوی۔۔میں حکومت کی ادب کے تعلق سے جو پالیسیز ہیں ان سے واقف نہیں کیونکہ زمانوں سے ملک سے باہر ہوں لہٰزا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
سیما نقوی۔۔ پیغام بس اتنا کہ ادب کے فروغ کیلئے لکھنے سے پہلے پڑھنا بیحد ضروری ہے اور ہم لوگوں نے پڑھنا بہت کم کر دیا ہے
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
سیما نقوی۔۔بہت عمدہ کوشش ہے اور امید ہے کہ آپ اس میں بہت ترقی کریں گے۔ ادب کے فروغ کیلئے بہت اچھی کوشش
تفکر -شعر یا تحریر؟

سیما نقوی۔۔

میں نے ہجرت کا بیج کیا بویا
پاؤں جڑ سے اکھڑ گئے میرے
S N 17

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…