"اشکوں میں رعنائی” کے شاعر نجف علی شاہ کا انٹرویو

اشکوں میں رعنائی کے شاعر نجف علی شاہ کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟
نجف علی شاہ۔۔نجف علی شاہ بخاری
تفکر – قلمی نام؟
نجف علی شاہ۔۔نجف علی شاہ
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
نجف علی شاہ۔۔20۔11۔1965 ،بھکر

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
نجف علی شاہ۔۔میٹرک تک تعلیم

CTTMہائی سکول بھکر سے حاصل کی

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
نجف علی شاہ۔۔نجف علی شاہ۔۔گریجویشن گورنمنٹ کالج بھکر سے کیا۔ ایم اے اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے، ایم فل اردو قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے

بھکر میں رثائی ادب کے موضوع پر تحقیقی مقالہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

تفکر –ادبی سفر کا اآغاز کب ہوا؟

نجف علی شاہ۔۔1984-86 میں جب گورمنٹ کالج بھکر میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا تو معروف شعراء کرام پروفیسر مقصود الحسن اثر ترمذی اور پروفیسر بشیر احمد بشر کی رفاقت میسر آئی۔ادبی ذوق کے پیش نظر کالج میں ادبی میگزین قنوان کا سٹوڈنٹ ایڈیٹر اور کالج کی ادبی تقریبات کی ذمہ داری میرے سپرد تھی۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
نجف علی شاہ۔۔غزل اور نظم دونوں پر طبع آزمائی کی تاہم نظم لکھنا زیادہ پسند ہے۔غزل نظم ،قطعات فردیا سبھی کچھ لکھا لیکن نظم میں زیادہ چاشنی نظر آئی۔
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

نجف علی شاہ۔۔غزل،نظم دونوں میں

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

نجف علی شاہ۔۔

شعری تصانیف

اشکوں میں رعنائی

برف میں لپٹی آگ

صحرا میں آذان

اسم اعظم پڑھ لیا کرتا ہوں میں(اردو شعری مجموعے)

نثری تصانیف

بستیاں آباد کے نام سے واحد نثری تصنیف ہے جس میں ضلع بھکر کے معروف شعراء کرام،ادباء پر ہلکے پھلکے مزاحی انداز میں خاکے تحریر کیے

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
نجف علی شاہ۔۔ہمارا خاندان گزشتی تین صدی سے بھکر میں رہائش پزیر ہے ۔میرے دادا سید علی شاہ اپنے وقت کے معروف عالم دین تھے۔انہیں علم جعفر اور دیگر مذہبی علوم سے گہری دلچسبی تھی۔ان کے لکھے قلمی مخطوطے خانہ فرہنگ ،ایران کی لائبریری میں موجود ہیں۔میرے دادا پیر مہر علی شاہ آف گولڑہ شریف کے کلاس فیلو تھے۔جالندھر انڈیا سے دینی علوم کی تعلیم حاصل کی ۔میرے والد گرامی سید صادق حسین شاہ بھی ایک درویش صفت اور سادہ لوح انسان تھے۔انہیں بھی علم جعفر پر دسترس حاصل تھی یوں مجھے اپنے باپ دادا سے یہ فیض ورثہ میں ملا۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟
نجف علی شاہ۔۔شادی شدہ (زاہدہ بخاری زوجہ)

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
نجف علی شاہ۔۔

مینا بخاری )MS-IT( ان دنوں ایک بنک میں کام کر رہی ہیں۔

عباس حیدر )B.SC( الیکٹریکل انجینئر کی تعلیم یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فیصل آباد سب کیمپس لیہ (فاینل سمسٹر)

لاریب فاطمہ (MA.ENGLISH PART 2) زیر تعلیم

سچل صادق بیسٹ سٹوڈنٹ آف ڈسٹرکٹ بھکر۔ انگلش مضمون نویسی میں صوبائی لیول تک رسائی حاصل کی۔جماعت نہم میں زیر تعلیم
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
نجف علی شاہ۔۔ریزہ نجف محلہ سادات بھکر
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
نجف علی شاہ۔۔بچپن انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارا۔والد گرامی میری پیدائش کے تین سال بعد اور والدہ عزیز فاطمہ جو سرکاری سکول کی معلمہ تھی جب میں کالج میں پڑھ رہا تھا تو دار فانی سے رخصت ہو گئیں۔لہذا میرا بچپن اتنا خوبصورت نہیں تھا کہ جس کا ذکر کیا جائے۔
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
نجف علی شاہ۔۔ایوان اقبال یو اے ای کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی مشاعرہ میں شرکت کی جہاں میرے چھٹے شعری مجموعے اسم اعظم پڑھ لیا کرتا ہوں میں کیتقریب رونمائی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے ہاتھوں ہوئی۔اس تقرین کے منتظم اعلٰی پرنس اقبال گوریا چیئرمین ایوان اقبال UAEتھے۔اس تقریب میں شرکت کی بابت بہت سے خوبصورت واقعات پیش آئے۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
نجف علی شاہ۔۔لمحہ موجود میں بھی ادبی گروہ بندیوں کا ادیب و شاعروں کو سامنا ہے۔اور یہ بات اس سے بھی زیادہ قابل افسوس ہے کہ ادب میں سیاسی رویے موجود ہیں۔ان کی سب سے بڑی وجہ تخت لاہور میں بیٹھے وہ حکمران ہیں جو اپنی تقاریر میں فیض اور ساحر لدھیانوی کے اشعار تو پڑھتے ہیں مگر خود ساختہ ادیبوں،شاعروں کی  پذیرائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیںاور ان ادیبوں،شاعروں کی سر پرستی کر رہیں ہیں جو ان کی شان میں کالم اور ان کے نام محفلیں سجاتے ہیں۔جس کی واضح مثال عطا الحق قاسمی چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن لاہور اور ڈاکٹر صغرٰی صدف ڈائریکٹر جنرل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر لاہور ہیں۔
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
نجف علی شاہ۔۔ادبی حوالے سے حکومتی پالیسی اب تک کوئی خوبصورت منظر نامہ پیش نہیں کر سکی۔
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
نجف علی شاہ۔۔ادیب و شاعروں سے میری گزارش ہے کہ وہ اچھے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ اچھا ادب ہمیشہ مضافات سے ہی جنم لیتا ہے۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
نجف علی شاہ۔۔یہ ادبی کاوش قابل تحسین ہے کیونکہ اس سے دور دراز بیٹھے شاعروں اور تخلیق کاروں کی آواز اس خوبصورت جریدے کے ذریعے ملک بھر میں پہنچ رہی ہے۔
تفکر – شعر یا تحریر؟

نجف علی شاہ۔۔

اس کو چاہا بھی تو اوقات سے بڑھ کر چاہا

خاک زادہ تھا سماوات سے بڑھ کر چاہا

اک عشق ناتمام کی خواہش کے باب میں

باہو تیرے مزار پہ رویا بہت ہوں میں

S N 21

جواب چھوڑیں