یہ میرے خواب ہیں بکھرتے ہوئے کی شاعرہ عینی راز کا انٹرویو

یہ میرے خواب ہیں بکھرتے ہوئے کی شاعرہ عینی راز کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

عینی راز۔۔انیلا شاہد

تفکر – قلمی نام؟

عینی راز۔۔عینی راز

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

عینی راز۔۔13-6-1966 داود خیل

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

عینی راز۔۔بی اے

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

عینی راز۔۔ایچ ایم سی گرلز ہائی سکول ٹیکسلا

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

عینی راز۔۔گورنمٹ ویمن کالج پاکستان منٹ

تفکر – پیشہ؟

عینی راز۔۔ہاوس وائف

تفکر –ادبی سفر کا اآغاز کب ہوا؟

عینی راز۔۔ویسے لکھنا 1985 مین شروع کیا.لیکن با قاعدہ آنا جانامشاعروں میں2000 میں شروع کیا

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

عینی راز۔۔غزل بہت پسند ہے اور لکھتی بھی غزل ہی ہوں

تفکر -کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟

عینی راز۔۔اپنے والد صاحب سے سب سے زیادہ میرے آئیڈیل تھے ان کے علاوہ احمد فراز محمد سلیم طاھر صاحب .فیض احمد فیض نظم میں امجد اسلام امجد صاحب

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

عینی راز۔۔شاعری

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
عینی راز۔۔شاعری میں 

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

عینی راز۔۔2012 میں پہلی کتاب.یہ میرے خواب ہیں بکھرتے ہوئے.. کے نام سے آئی

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
عینی راز۔۔میرا تعلق ایک شیخ فیملی سے ہے .ہم چار بہنیں چھے بھائی ہیں میرا نمبر آخری ہے.فیملی میں والد صاحب بہت اچھے اشعار کہتے تھے انہیں سے متاثر ہو کے میں نے بھی لکھنا شروع کیا.شاعری میرے خون میں موجودتھی میرے علاوہ کوئی بہن بھائی شاعری نہیں کرتے

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

عینی راز۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

عینی راز۔۔میں عینی راز میاں گل جی شاہد اکرام اور تین بیٹے بڑا حمزہ شاہد .ابوزر شاہد دوسرے نمبرپہ اور اسامہ شاہد تیسرے نمبر کے ہیں اور بڑے بیٹے کی بیوی صبا حکیم ماشاءاللہ

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

عینی راز۔۔لاہور میں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

عینی راز۔۔بچپن کی سبھی یادیں ہی بہت خوبصورت ہیں، گڑیا گڈے کی شادی،مٹی کےکھلونے بنانا،پارک میں جھولے جھولنا،گرمیوں کی دوپہروں میں سہیلیوں کے ساتھ مل کے لوگوں کے گھروں سے کچے آلوچے آم  توڑ کے کھانا ،خوب کھیلنا اور گرمی کا احساس تک نہ ہونا اور بھی بہت یادیں ہیں جن سے اب بھی تنہائیوں کے لمحے مہک جاتے ہیں

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

عینی راز۔۔بڑ ی بڑی شخصیات سے ملاقات اور ان کے ساتھ یاد گار تصویر یں میرے لیے سب سے خوبصورت ہیں.لیکن میری ادبی تنظیم بزم ,راز کے مشاعرےمیں ایک ساتھ کئی بہت بڑے شعر اء کا آنا میرے لیے بہت خوبصورت تھا خالد احمد صاحب،نجیب احمد صاحب.عباس تابش صاحب .محمد سلیم طاہر صاحب.کنور اعجاز راجہ.قمر رضا شہزاد اقبال قمر صاحب دمام سےشفیق سلیمی صاحب.عابد حسین عابد صاحب یہ سب ادب کی دنیا کے ستارے ایک ساتھ الحمرا ادبی بیٹھک میں میری تنظیم بزم,راز کے ف تیسرے مشاعرے پہ آئے اورمشاعرے کو چار چاند لگا دئیے

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

عینی راز۔۔عمیرہ احمد .منٹو.اشفاق احمد مرحوم بانو قدسیہ آپا مرحومہ.

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

عینی راز۔۔بہت کم

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

عینی راز۔۔جی یہ تو سب ہوتا ہی رہتا ہے لیکن بہت کم ہوا ایسا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

عینی راز۔۔نہیں میں حکومت کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہوں.کیونکہ لکھنے والوں کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے اپنے پسندہدہ لوگوں کو ہی حکومت سپورٹ کرتی ہے باقی لوگوں کو کبھی آگے آنے کا موقع ہی نہیں ملتا.ہر جگہ ان کے لوگوں کا ہی راج ہے۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

عینی راز۔۔اتنا ہی کہوں گی خود میں عاجز ی پیدا کیجیے اپنے سے سینیئرز کا ادب احترام کیجیے اور آنے والوں کے لیے بھی دل کھلے رکھیے ان کی حوصلہ افزائی کیجیے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

عینی راز۔۔ماشاءاللہ عمرانہ اس خوبصورت سلسلےسے سب کا تعارف  ہو جائے گا یہ بہت اچھا قدم ہے ادب کے لیے بہت دعائیں آپ کے لیے تفکرکے لیے اور آپکی پوری ٹیم کے لیے

تفکر – شعر یا تحریر؟

عینی راز۔۔

زمانے بھر کے غم میں سہہ چکی ہوں
بہت سے شعر میں بھی کہہ چکی ہوں
یہ دنیا جس پہ تم نازاں بہت ہو
میں اس دنیا میں پہلے رہ چکی ہوں

جواب چھوڑیں