طویل ترین سوپ ” تیرے پہلو میں ” کی رائٹر دلشاد نسیم کا انٹرویو

طویل ترین سوپ ” تیرے پہلو میں ” کی رائٹر دلشاد نسیم کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

دلشاد نسیم۔۔دلشاد نسیم

تفکر – قلمی نام؟

دلشاد نسیم۔۔جی نہیں میرا کوئی قلمی نام نہیں ہے

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

دلشاد نسیم۔۔ میں کراچی میں 23 نومبر کو پیدا ہوئی

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

دلشاد نسیم۔۔فلاسفی میں ایم اے کیا ہے اور ایم فل کی کوشش ہے

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

دلشاد نسیم۔۔ابتدائی تعلیم اگر پہلی دوسری جماعت کو کہتے ہیں تو وہ مشرقی پاکستان میں

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

دلشاد نسیم۔۔جماعت چہارم سے یونیورسٹی تک کی تعلیم کراچی سے حاصل کی ہے

تفکر – پیشہ؟

دلشاد نسیم۔۔کچھ عرصہ ٹیچنگ کی تھی لیکن میری شناخت میری تحریریں ہیں,ایڈیٹر ہوں,ڈرامہ نگار ہوں یہی میرا شوق بھی ہے اور پیشہ بھی

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

دلشاد نسیم۔۔سکول لائف سے لکھنا شروع کیا تھا

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

دلشاد نسیم۔۔شاعری کی دنیا بہت وسیع ہے لیکن جسے پڑھ کر شوق پیدا ہوا وہ نظموں میں امجد اسلام امجدصاحب اور غزل میں احمد فراز اور پروین شاکر

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

دلشاد نسیم۔۔اپنے ہی رنگ میں لکھنا چاہا اور کوشش بھی کی ہے

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

دلشاد نسیم۔۔ادب کی  تمام اصناف میں افسانہ اور غزل بہت پسند ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

دلشاد نسیم۔۔افسانہ نگاری،ڈرامہ نگاری اور غزل

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

دلشاد نسیم۔۔محبت ایک استعارہ ہے ( نظموں کا مجموعہ )  سکھی تیرے نام  (غزلوں مجموعہ ) زیر طبع

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

دلشاد نسیم۔۔ہم 8 بہن بھائی ہیں نگہت نسیم ادب کا نمایاں نام میری بڑی بہن آسٹریلیا میں مقیم ہیں باقی سب لندن میں میرے والدین اور بہن بھائیوں ہمت افزائی نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ اور اعتماد دیا

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

دلشاد نسیم۔۔1991 میں شادی ہوئی,یعنی کراچی سے لاہور کا سفر

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

دلشاد نسیم۔۔میاں صاحب سرکاری ملازم ہیں.دو بیٹے ہیں بڑا 23 سال اور چھوٹا 21 سال کا بڑاحسن خالد پراپرٹی کا بزنس کرتا ہے چھوٹا حمزہ خالد پڑھ رہا ہے

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

دلشاد نسیم۔۔لاہور میں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

دلشاد نسیم۔۔بہت بچپن میں ہمیں مشرقی پاکستان سے آنا پڑا بہت ساری یادوں میں وہ ہجرت کے دن بہت حاوی ہیں ویسے امی جی بتاتی ہیں میں بچپن میں بہت شرارتی ہوا کرتی تھی۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

دلشاد نسیم۔۔جب پہلی بار ایک ادبی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا اس وقت میں انٹر کی سٹوڈنٹ تھی پروگرام میں جا کے بیٹھ گئی مگر کسی نے لفٹ ہی نہیں کرائی دل بہت برا ہوا۔اسی میں جب تعارف کا مرحلہ آیا اور میں نے اپنا نام بتایا پروگرام کے ہر فرد نے مڑ کے دیکھا کیونکہ سب سے کم عمر رائیٹر میں ہی تھی۔ایک میگزین کے ایڈیٹر کہنے لگے کہ ان کا خیال تھا دلشاد نسیم 55 ۔ 60 سال کی کوئی خاتون ہوں گی
دوسرے جب میں اشفاق احمد صاحب اور بانو آپا سے پہلی بار ملی۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

دلشاد نسیم۔۔جو اچھا لکھے وہی اچھا ہے۔ویسے بانو آپا امرتا پریتم،اشفاق احمد صاحب،مفتی صاحب شہاب صاحب دور حاضر میں عمیرہ احمد

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

دلشاد نسیم۔۔جی بالکل اخبار میں لکھتی رہی ہوں اور  رسائل میں اب تک لکھ رہی ہوں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

دلشاد نسیم۔۔اتفاق ہے میرا کسی گروپ سے تعلق نہیں ہے اسی لیے مجھے مخالفت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

دلشاد نسیم۔۔اچھا حکومت کی کوئی پالیسی ہے ادب کے حوالے سے؟؟؟

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

دلشاد نسیم۔۔یہ انفرادی کوشش کم سے کم کاغذ پر ہم ادب کے لوگوں کو زندہ رکھنے کی کامیاب کوشش ہے میں اس کے لیے آپ کی اور آپ کے ساتھ منسلک تمام لوگوں کی کاوش کو سلام کرتی ہوں

تفکر – شعر یا تحریر؟

دلشاد نسیم۔۔بحیثیت ڈرامہ نگار میری پہچان میرا طویل ترین سوپ ” تیرے پہلو میں ” ہے
جبکہ میرا ایک شعر بہت پسند کیا جاتا ہے
میں ایک دو ملاقاتوں میں دل نہیں دوں گی
کہ خود تڑپنا اسے بے قرار کرنا ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…