"چاند کی شال میں لپٹے وعدے”کے شاعر عرفان صادق کا انٹرویو

"چاند کی شال میں لپٹے وعدے”کے شاعر عرفان صادق کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

عرفان صادق۔۔محمدعرفان

تفکر – قلمی نام؟

عرفان صادق۔۔عرفان صادق

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

عرفان صادق۔۔حافط آباد،3.11.1971

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

عرفان صادق۔۔ایم اے اردو

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

عرفان صادق۔۔ابتدائی تعلیم  اپنے گاؤں قلعہ بلونت سنگھ سے حاصل کی۔میٹرک گورنمٹ ہائی سکول نمبر 2 سے بی اے ڈگری کالج حافظ آباد سےحاصل کی

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

عرفان صادق۔۔ایم اے پنجاب یونیورسٹی سے پاس کی

تفکر – پیشہ؟

عرفان صادق۔۔پبلی کیشنز

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

عرفان صادق۔۔میٹرک کے دوران 1988

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

عرفان صادق۔۔شکیب جلالی اورعرفان صدیقی

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

عرفان صادق۔۔حافظ آباد کے بزرگ شاعر ارشد حسین بیابانی

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

عرفان صادق۔۔غزل

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

عرفان صادق۔۔غزل کی صنف میں ہی زیادہ کام کیا

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

عرفان صادق۔۔میرے چار شعری مجموعے شائع ہوئے.
1. رتجگوں کی بارش میں
2. چاند کی شال میں لپٹے وعدے
3. میں آنکھیں بھول آیا ہوں
4 یہی لمحہ محبت ہے

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد؟

عرفان صادق۔۔انٹرویوز اورسفر نامے زیرِترتیب ہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

عرفان صادق۔۔میرا والدین کی گاؤں میں ٹھوری سی زمین ہے۔کھیتی باڑی زریعہ معاش رہی۔والدین پڑھے لکھے نہیں تھے اس لیے کتابوں سے شناسائی بہت بعد میں ہوئی

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

عرفان صادق۔۔شادی شدہ ہوں

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

عرفان صادق۔۔دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

عرفان صادق۔۔لاہور میں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

عرفان صادق۔۔بچپن تو سارا ہی حسین ہوتاہے۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

عرفان صادق۔۔ادب کے حوالے سے اللہ تعالی نےآدھی سے زیادہ دنیاکی سیرکرا دی،بے شمار واقعات ہیں۔جب ناروے میں انڈ اف ورَلڈ کا بورڈ پڑھا تو بہت اچھا لگا

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

عرفان صادق۔۔فیض احمد فیض،ممتاز مفتی،بانو قدسیہ،قدرت اللہ شہاب،محسن نقوی

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

عرفان صادق۔۔روز نامہ جنگ،جہاں نما کے ادب پیج کا انچارج رہا کئی سال،مہنامہ انکشاف

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

عرفان صادق۔۔گزشتہ 20 سال سے انہیں گروپ بندیوں کا ہی سامنا کر رہا ہوں۔اس رویے نے ادب کا بہت نقصان کیا ہے۔حق داروں کو ان کے حق سے محروم رکھا ہے

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

عرفان صادق۔۔میں توبلکل مطمئن نہیں ہوں۔ادب اور ادیب کا موجودہ حکومت سے کوئی تعلق نہیں،نہ ہی حکومت ادیبوں کو اس قابل سمجھتی ہے

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

عرفان صادق۔۔صلے اورتمنا کی پرواہ کیے بغیر اپناکام کرنا چاہیے۔اور ایک دوسرے کو سپیس دینی چاہیے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

عرفان صادق۔۔آپ نے یہ بہت احسن قدم اٹھایا ہے۔اللہ اپ کے لیے آسانیاں پیداکرے۔اس ادب کی پرومشن ہو گی

تفکر – شعر یا تحریر؟

عرفان صادق۔۔گلاب اوڑھ کے گھر سے وہ جب نکلتا ہے
تمام شہر کے رستے مہکنے لگتے ہیں

………………………..

اس لئے کچے گھڑے پرمجھے پیار آتا ہے
اس نے دنیا کو محبت کی کہانی دی ہے
………………………..

تمہارا ساتھ تسلسل سے چاہئے مجھ کو
تھکن زمانوں کی لمحوں میں کب اترتی ہے
…………………………..

سلگتے دشت کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں
ہماری آنکھ کی پتلی میں اتنا پانی ہے
…………………………….

وہی قبول کرے گا میری دعاؤں کو
وہ جس نےسانس کی ڈوری سے جان باندھی ہے
……………………..

آنگن سے اس نے کاٹ کے برگد کے پیڑ کو
چڑیوں کی ایک لمحے میں چہکار بیچ دی
…………………

پیاس کی دھوپ میں جھلسے پنچھی
جھیلیں خالی کر جاتے ہیں
……………………

ہر طرف حکمرانی تھی بارود کی
جب فضا میں پرندے اتارے گئے
………………….

جھیل آنکھوں میں جو اترے ہیں تو معلوم ہوا
اس قدر شہر محبت میں سکوں ہوتا ہے
………………….

تیرے بغیر جو کاٹے ہیں باامر مجبوری
چلو وہ عمر سے لمحے نکال دیتے ہیں
…………………..

جس رت میں ہو وصل زیادہ جوبن پر
اس رت کو سب ہجر کہانی کہتے ہیں
………………….

جن کا بچپن کارخانے کھا گئے
ایسے بچوں کا مقدر سوچنا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…