"شاعری مرا مذہب ہے، نام حیدر” شاعر سید رضوان حیدرگردیزی کا انٹرویو

"شاعری مرا مذہب ہے، نام حیدر” شاعر سید رضوان حیدرگردیزی کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

حیدر جی۔۔سید رضوان حیدرگردیزی

تفکر – قلمی نام؟

حیدر جی۔۔حیدر جی

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

حیدر جی۔۔پاکستان کے دل لاہور میں 30-11-1991 کی ٹھٹھرتی شب میں آنکھ کھولی۔

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

حیدر جی۔۔بی اے

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

حیدر جی۔۔لاہور

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

حیدر جی۔۔پنجاب کالج (لاہور)

تفکر – پیشہ؟

حیدر جی۔۔پاکستان میں تھا تو مختلف اخباری جریدوں میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے ۔

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

حیدر جی۔۔ادب سے محبت تو دورِ طالبعلمی سے ہے مگر باقاعدہ لکھنا تین سال سے شروع کیا

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

حیدر جی۔۔غزل

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

حیدر جی۔۔شاعری کسی کی میراث نہیں جو چاہے جب چاہے اپنے تئیں سیکھ سکتا ہے،لہذا میں نے قبلہ محسن نقوی شہیداورسید جون ایلیا کو پڑھ کر لکھنا شروع کیا ۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

حیدر جی۔۔نظم

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

حیدر جی۔۔غزل

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

حیدر جی۔۔فی الحال کوئی ارادہ نہیں

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد؟

حیدر جی۔۔صفر

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

حیدر جی۔۔ہمارا خاندان جس کی نسبت چھٹے امام جعفر صادق ع سے ہے شکر گڑھ سے کچھ دُور گاؤں سید پور میں آباد تھا ۔مگر بزرگوں کی وفات کے بعد سب گاؤں چھوڑ کر شہروں میں آن بسے۔بزرگوں میں سے زیادہ تر فوج یا پولیس سے منسلک رہے مگر میرے والدِ محترم سید ضیغم حسین کے شعبہِ صحافت میں آنے کے بعد اگلی نسل صحافت سے ہی منسلک رہی ۔جن میں مَیں خود پیش پیش تھا ۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

حیدر جی۔۔خوش باش زندگی بسر کر رہا ہوں یعنی کنوارہ ہوں ۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

حیدر جی۔۔فیملی میں ہم پانچ بھائی اور امی بابا ہیں۔بابا جان نے اپنی زندگی کے تیس سال شعبہِ صحافت کو دیئے اور پھر ہماری طرح مختلف روزناموں کی خاک نہیں چھانی بلکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زیر سرپرستی چھپنے والے اخبار روزنامہ "مساوات” میں ہی ڈٹے رہے اور ابھی تک اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

حیدر جی۔۔مسقط کے شہرعُمان میں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

حیدر جی۔۔بچپن کی یاداشت لکھنے بیٹھا تو کتابیں بھر جائیں گی۔مگر سب سے اچھا وقت جو تھا وہ امی جان کو پورا دن ستا کر مار کھا کر رات اُن کے پاؤں ہاتھوں میں لے کر سونا،ہائے اُن کے پاؤں پر ہاتھ رکھتے ہی پورے دن کی تھکاوٹ چھو منتر ہوجایا کرتی تھی۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

حیدر جی۔۔عُمان سے لاہور جاکر پاک ٹی ہاؤس میں اپنے دوستوں کے ہمراہ وقت گزار کر جو راحت جو سکون ملتا ہے ناقابل بیان ہے یہی میری زندگی کا کُل اثاثہ ہے ۔اور یہی لمحات میرے لئے خوب سے خوب تر ہیں۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

حیدر جی۔۔شہیدسیدمحسن نقوی،سید جون ایلیا،سید ناصر کاظمی

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

حیدر جی۔۔بالکل اپنی عُمر کا اک تگڑا حصہ لاہور کے مختلف اخبارات کی نذر کیا ہے ۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

حیدر جی۔۔بالکل ہر قدم پر سامنا رہا،بلکہ اب تو فیس بُک نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں ۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

حیدر جی۔۔بالکل بھی نہیں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

حیدر جی۔۔دوستوں سے یہی کہوں گا کہ اردو ادب کی بے لوث خدمت کریں تاکہ اُس کا اصل حسُن نکھرکر سامنے آئے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

حیدر جی۔۔ایک بہترین کاوش جسے جتنا سراہا جائے کم ہے ۔مولاآپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور سدا یونہی اردو ادب کی خدمت میں جُٹے رہنے کی توفیق فرمائے۔

تفکر – شعر یا تحریر؟

حیدر جی۔۔

تمہارے ساتھ تعارف کو اتنا کافی ھے کہ

شاعری مرا مذہب ہے، نام حیدر

جواب چھوڑیں