”بجھی ہوئی شام” کے شاعر عبدالرحمان واصف کا انٹرویو

 ”بجھی ہوئی شام” کے شاعر عبدالرحمان واصف کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

واصف۔۔عبدالرحمان

تفکر – قلمی نام؟

واصف۔۔واصف

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

واصف۔۔27 فروری انیس سو اسی کہوٹہ

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

واصف۔۔نہ بتاؤں تو اچھا ہے ?

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

واصف۔۔کہوٹہ

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

واصف۔۔کہیں سے بھی نہیں

تفکر – پیشہ؟

واصف۔۔سرکاری ملازمت

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

واصف۔۔1997

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

واصف۔۔تمام اچھے شعراء متاثر کرتے ہیں

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

واصف۔۔محترم جاوید احمد

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

واصف۔۔اگرچہ غزل میں طبع آزمائی کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن نظم زیادہ پسند ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

واصف۔۔غزل

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

واصف۔۔ایک مجموعہ ”بجھی ہوئی شام” 2012 میں شائع ہوا
دوسرا مجموعہ ”قلقاریں” کے نام سے طباعت کے ابتدائی مراحل میں ہے

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

واصف۔۔ہم چھ بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔جن میں سے دو بھائی ایک میں اور ایک ضیاءالرحمان شاعری کی طرف آئے۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

واصف۔۔شادی شدہ ہوں

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

واصف۔۔اپنی جنم بھومی میں ہی فروکش ہوں یعنی کہوٹہ میں۔یہاں سے کہیں جانے کاجی نہیں کرتا۔

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

واصف۔۔میری ماں کا روشن چہرہ،جسے بچپن سے دیکھتا آیا ۔اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے آمین۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

واصف۔۔ہم اپنے ساتھ عبداللہ کمال،فقیہہ حیدر،عمر ناجی اور زبیر قیصر جیسے دھنک رنگ لوگوں کے ساتھ ہیں،سو سارے واقعات ہی خوبصورت ہوتے ہیں

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

واصف۔۔تمام اچھے مصنفین

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

واصف۔۔کسی دور میں تھی،اب نہیں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

واصف۔۔ادب میں یہ معاملات ناگزیر ہیں اور میرے ساتھ بھی رہے لیکن یہ سب ختم ہونے والا ہے۔آپ کی شناخت آپ کا سخن ہے آپ کے لفظ ہیں جو آپ کو زندہ رکھیں گے

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

واصف۔۔حکومت پہلے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ تو ہولے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

واصف۔۔نہایت عمدہ سلسلہ ہے جو ادبی ٹھیکیداریوں اور اجارہ داری کو ختم کرنے میں معاون ہوگا

تفکر – شعر یا تحریر؟

واصف۔۔نہ خود کو دیکھ میاں اس قدر یقین سے تو
ابھی تو ٹھیک سے پھوٹا نہیں زمین سے تو

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…