"وہ میں نہیں ہوں”غزل اور نظم کے شاعر عارش خان کا انٹرویو

"وہ میں نہیں ہوں”غزل اور نظم کے شاعر عارش خان کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

عارش خان۔۔محمد عارش خان

تفکر – قلمی نام؟

عارش خان۔۔عارش خان

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

عارش خان۔۔شہر خانیوال

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

عارش خان۔۔ایم اے اردو
D.H.M.S , R.H.M.P
Electronics Application
CA&OP
Radio Graffer

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

عارش خان۔۔خانیوال

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

عارش خان۔۔اپنے ہی شہر خانیوال سے

تفکر – پیشہ؟

عارش خان۔۔ملازمت کے لیے کوشش کرنی ہے

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

عارش خان۔۔باقاعدہ طور پر ادبی سرگرمیوں کا آغاز 2013 سے ہوا

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

عارش خان۔۔غزل کی صنف میں محسن نقوی اورناصر کاظمی جب کہ غزل اور نظم دونوں صنف میں احمد فراز اور پروین شاکر کی شاعری سے متاثر رہا ہوں

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

عارش خان۔۔الحمدللہ 2013 میں محترم عباس عدیم قریشی صاحب کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد سے ہی ادبی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوا

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

عارش خان۔۔احساسات اور جذبات کی ترجمانی کے لیےنظم زیادہ پسند ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

عارش خان۔۔غزل اور نظم دونوں صنف میں ہی کافی لکھ چکا ہوں اور حمد،نعت مبارکہ،سلام کی سعادت بھی حاصل ہو چکی ہے

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

عارش خان۔۔ابھی تک کوئی مجموعہ منظرِ عام پر نہیں آیا,انشاء اللہ جلد ارادہ ہے

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

عارش خان۔۔کچھ افسانے اور مضامین ہی لکھے ہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

عارش خان۔۔پڑھا لکھا خاندان ہے،سبھی نے کم از کم "ایم اے” کِیا ہوا ہے،والد صاحب خانیوال کی مشہور شخصیات میں سے ایک تھے

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

عارش خان۔۔غیر شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

عارش خان۔۔ماشاء اللہ سب بھائی مل جل کر اکٹھے رہتے ہیں،الحمدللہ معاشی طور پر سبھی خوشحال ہیں

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

عارش خان۔۔خانیوال میں ہی رہائش پزیر ہوں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

عارش خان۔۔بچپن کے سبھی لمحات خوبصورت اور یادگار ہیں

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

عارش خان۔۔ساری باتیں نہیں پوچھا کرتے ?

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

عارش خان۔۔ابنِ انشاء
پطرس بخاری
مشتاق احمد یوسفی
مستنصر حسین تارڑ

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

عارش خان۔۔پہلے بہت تھی،اب کافی حد تک کم ہو چکی ہے،کوشش ہے اس کمی کو جلد دور کر لوں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

عارش خان۔۔جی کچھ حد تک سامنا ہوا ہے
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

عارش خان۔۔جب کبھی ایسی پالیسی متعارف کرائی گئی جس سے تمام ادب کی خدمت کرنے والوں کو کسی حد تک مفاد یا سہولت حاصل ہوئی تو مطمئن بھی ہو جائیں گے،ابھی تک تو چند لوگ ہی ہیں جو پالیسی کا مفاد اٹھا سکتے ہیں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

عارش خان۔۔اپنا کام دل لگا کر ایمانداری سے کرتے رہیں،یہی کام ہے جو آپ کے جانے کے بعد بھی آپ کو زندہ رکھے گا

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

عارش خان۔۔یہ بھی ادب کی خدمت ہے،جسے صرف میں ہی نہیں بلکہ ہر اہلِ علم و دانش قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،آپ کی کاوش کے نام نیک تمنائیں،بہت سی دعائیں

تفکر – شعر یا تحریر؟

عارش خان۔۔خلوصِ دل سے کِیا گیا ہر کام ہی پہچان بن جاتا ہے پھر چاہے وہ شعر ہو یا تحریر

"رقصِ بِسمِل”

دل کے تاروں پہ تری یاد کا ساز

جب بھی اونچے سُروں میں بجتا ہے

نوکِ مثرگاں پہ درد کے مجذوب

ہمہ تن گوش رقص کرتے ہیں

"وہ میں نہیں ہوں”

جو آج تم کو

ہوس میں ڈوبی ہوئی نگاہوں میں قید کر کے

ستم کی بیڑی سے پاؤں باندھے

گھسیٹتا ہے گناہ کی دلدل میں اپنی جانب

قسم خدا کی وہ میں نہیں ہوں

بچھڑتے پل کسی صورت عزاداری نہیں ہوتی

منافق میں نہیں مجھ سے اداکاری نہیں ہوتی

غریبوں کا ہوا کرتا ہے پورے سال کا روزہ

یہ وہ روزہ ہے عارش جس کی افطاری نہیں ہوتی

پہلے پیروں نے خودکشی کر لی

پھر مُریدوں نے خودکشی کر لی

جونہی سوچا ، میں خوش رہوں گا اب

ساری خوشیوں نے خودکشی کر لی

آرزو کو سنبھال رکھا ہے

سانپ سینے میں پال رکھا ہے

مجھ سے لڑتا تھا دشمنوں کی طرح

دل کو گھر سے نکال رکھا ہے

حاکم کبھی جا کر کسی مزدور سے پوچھیں

اک کربِ مسلسل ہے یہ تعطیل کا دن بھی

دے گا عارش غریب والد کیا

بیٹیوں کو جہیز،یا روٹی

ہم جان سے جاتے ہیں مگر حضرتِ عارش

ہم اہلِ محبت کے زمانے نہیں جاتے

Leave your vote

-1 points
Upvote Downvote

Total votes: 1

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 1

Downvotes percentage: 100.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…