کالم نگار اور افسانہ نگار ملیحہ سید کا انٹرویو

کالم نگار اور افسانہ نگار ملیحہ سید کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

ملیحہ سید۔۔ملیحہ ہاشمی

تفکر – قلمی نام؟

ملیحہ سید۔۔ملیحہ سید

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

ملیحہ سید۔۔لاہور، 26جولائی

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

ملیحہ سید۔۔ایم اے سیاسیات،ایم اے اردو(پروگریس)

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

ملیحہ سید۔۔آغاز تو دو سال بڑی بہن نے کروایا ،جس نے بولنا شروع کرنے پر ہی پڑھانا شروع کر دیا تھا، ویسے ایم سی جونئیر ماڈل سکول آریہ نگر سے

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

ملیحہ سید۔۔پنجاب یونیورسٹی

تفکر – پیشہ؟

ملیحہ سید۔۔صحافت

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

ملیحہ سید۔۔بے قاعدہ تو بہت پرانا ہے مگر با قاعدہ کوئی دو ہزار گیارہ سے

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

ملیحہ سید۔۔بطور شاعر نظم میں مجید امجد،امجد اسلام امجد اور شہزاد نیئرسے اور غزل میں میر وغالب سے لے کر ارشاد نیازی اور رحمان فارس تک سب سے

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

ملیحہ سید۔۔شروع میں سر لطیف ساحل کی تلمذ اختیار کی اور اب باقاعدہ ارشاد احمد اور منیر انور سے اصلاح لیتی ہوں

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

ملیحہ سید۔۔افسانہ

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

ملیحہ سید۔۔شاعری مگر اب افسانہ،کیونکہ انتظار حسین صاحب نے ایک ملاقات میں کہا تھا کہ یہ لڑکی افسانہ نگاری کی طرف جائے گی اور میں گئی، مجھے شعر گوئی سے زیادہ فکشن لکھنے میں مزہ آ رہا ہے اور اس میں مجھے محمود ظفر اقبال ہاشمی صاحب، آپا مہر افروز اور زعیم رشید کی راہنمائی مل رہی ہے۔

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

ملیحہ سید۔۔ابھی زیر طبع ہے اور ایک ہی شعری مجموعے پر کام کر رہی ہوں

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

ملیحہ سید۔۔دو نثری کتابیں بھی زیر طبع ہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

ملیحہ سید۔۔والدین محبت کرنے والے اور بہن بھائی بھی حوصلہ افزائی کرنے والے ملے۔ابو وید طیبب تھے اور اپنے دور کے بہترین حکماء میں ان کا شمار ہوتاتھا، والدہ نے گریجویشن لاہور کالج سے کیا۔امی ابو دونوں ہی لکھنے پڑھنے کے شوقین تھے، امی ابھی بھی اچھی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہیں اور جو کتابیں مجھے آتی ہیں وہ پہلے امی ہی پڑھتی ہیں۔ابو دو ہزار سات میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔اللہ تعالی امی کو صحت و تندرستی عطا فرمائیں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

ملیحہ سید۔۔ابھی تو راوی نے چین لکھا ہوا ہے، انشاء اللہ اس سال کے اختیام تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے واضح امکانات ہیں۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

ملیحہ سید۔۔ہم چھ بہن بھائی تھے اور میرا نمبر سب سے آخر پر آتا ہے، میں امی ابو کا آخری کارنامہ ہوں ، مگر 17دسمبر2012میں میرے تیسر ے نمبر کے بھائی عفان ڈاکٹر کی غفلت کے باعث دائمی جدائی ہمارا مقدر کر گئے۔ میری بھتیجی مومنہ جو میری دوست، بیٹی اور بہترین رفیق تھی وہ بھی رواں سال مارچ کی 28 تاریخ کوہمیں اللہ کی رضا پر راضی رہنے کا سبق دے کے داعی اجل ہوئی۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

ملیحہ سید۔۔اسلامیہ پارک،پونجھ روڈ لاہور

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

ملیحہ سید۔۔پورا بچپن پورا ہی بہت خوبصورت گزرا،صرف محبتیں اور مستیاں، گھر میں سفید جنگلی گلاب کے پھولوں کی بیل تھی اور جب کبھی رات کوبارش ہوتی تھی توصبح صحن میں آنے پر پورا فرش گلابوں کے پھولوں سے ڈھکا ہوتا تھا اور میں ان پھولوں پر آہستہ آہستہ چلا کرتی تھی یا خزاں میں بیل کے سوکھے پتوں پر چلنا ، اس کی آواز مجھے بہت مسحور کرتی تھی اور آج بھی ایسا ہی ہے مگر اب سوکھے پتے زیادہ اپنی طرف کھنچتے ہیں۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

ملیحہ سید۔۔ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا،،، ابھی تک ایسا کوئی خوب صورت واقعہ پیش نہیں آیا،اور نہ ہی خواہش ہے۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

ملیحہ سید۔۔انتظار حسین ،بابا اشفاق،بانو قدسیہ ، بشری رحمان ،محی الدین نواب، ضیا تسنیم بلگرامی، ایم اے راحت، ہاشم ندیم ،نمرہ احمد اور بہت سارے۔پاکستانی بھی اور غیر ملکی لکھاری بھی جیسے اپالو کہولو

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

ملیحہ سید۔۔جی، روز نامہ الشرق ،میگزین سے آج کل پیچھے ہٹی ہوئی ہوں مگر اب سوچ رہی ہوں کہ کسی ماہانہ میگزین کے لیے پھر سے لکھنا شروع کر دوں۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

ملیحہ سید۔۔نہیں، کیونکہ میں نے بہت پہلے ہی ادبی سرگرمیاں چھوڑ دی تھیں ۔اب شروع کروں گی تو دیکھوں گی کہ کیا ہوتا ہے۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

ملیحہ سید۔۔نہیں۔ جہاں تک میں نے پڑھا اور سمجھا ہے ، ادب اور ادیب منقسم ہیں اور گروپ بندیوں کی وجہ سے معیاری ادب بہت پیچھے رہ گیا ہے اور لابی ازم کے تحت بونے قد آور ہوتے جا رہے ہیں۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

ملیحہ سید۔۔برائے مہربانی ایک ایسا ورثہ چھوڑ کر جائیں کہ مدتوں یاد رکھے جائیں، اپنے کام اور کردار کے ساتھ۔

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

ملیحہ سید۔۔یہ ایک بہترین کاوش ہے اور ایسے سلسلے کو جاری و ساری رہنا چاہیے۔ اس کے لیے عمرانہ آپی سمیت پوری ٹیم کے لیے سلامتی کی دعائیں۔ اللہ آپ سب کو مزید کامیابیاں عطا کریں۔

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

ملیحہ سید۔۔میرے کئی اشعار اور کالم میری پہچان بنے جن میں
پھر یوں ہوا کہ حسب ضرورت نہ مل سکا
پھر یوں ہوا کہ میں نے ضرورت ہی مار دی
اور کالم نگاری میں کئی قومی جریدوں اور میگزین میں شائع ہونے والا میرا کالم’’ دین کو مشکل نہ بنائیں‘‘ اور ایک افسانہ ’’الف ننگا‘‘۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…