"سخن تمام” کی شاعرہ زیب انساءزیبی کا انٹرویو

"سخن تمام” کی شاعرہ زیب انساءزیبی کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

زیب انساءزیبی۔۔زیب انساءزیبی

تفکر – قلمی نام؟

زیب انساءزیبی۔۔زیب انساءزیبی

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

زیب انساءزیبی۔۔کراچی

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

زیب انساءزیبی۔۔ڈبل ایم اے ان پو لیٹیکل سائنس
اور ایم اے ماس کمیو نیکیشن

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

زیب انساءزیبی۔۔کراچی

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

زیب انساءزیبی۔۔کراچی یو نیورسٹی

تفکر – پیشہ؟

زیب انساءزیبی۔۔سابق گورنمٹ افیسر پر یس انفارمیشن سندھ

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

زیب انساءزیبی۔۔آغاز شاعری 1968 اسکول سے

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

زیب انساءزیبی۔۔ساحر لدھیانوی,اقبال

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

زیب انساءزیبی۔۔باقائدہ کوئی نہیں ہرسئنیر سے مشاورت کی،محسن اعظم محسن ملیح آبادی سے زیادہ استفادہ کیا

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

زیب انساءزیبی۔۔غزل اور نظم دونوں پسندہیں؎

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

زیب انساءزیبی۔۔شاعری پسند ہے

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

زیب انساءزیبی۔۔نظم کی 70 اصنا ف پہ نظم کے 23 مجمو عے تخلیق کیے،جو دنیائے ادب کی میری پہلی کلیات ” سخن تمام ” میں یکجا ہیں۔غز لیات کے 22 مجموعے کلیات "کار ِ دوام ” میں یکجا اور سات افسانے کے مجموعے 8 ناولٹ ایک ناول ” میں آدھی گواہی "کلیات "عکس ِ زندگی” کا لم اورتحقیق ” تخیل کا سفر "

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

زیب انساءزیبی۔۔شوہر محمد اقبال سابق گورنمٹ افیسر ہیں،تین بہنیں اور چار بھائی،ابو انجینیر اورامی مرحو م

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

زیب انساءزیبی۔۔شادی شدہ

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

زیب انساءزیبی۔۔ کراچی

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

زیب انساءزیبی۔۔پورا بچپن ہی خو بصورت تھا

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

زیب انساءزیبی۔۔جب پہلی کتاب شائع ہوئی،یادگارواقعہ اپنی امی کو جا کر سنائی

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

زیب انساءزیبی۔۔جس کا کلام اچھا ہو چاہےوہ جونیئر ہی ہو،پسند آتا ہے ہر ایک کا کچھ نہ کچھ کلام اچھا ہے۔جالب،جوش،فیض وغیرہ

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

زیب انساءزیبی۔۔بہت سے رسائل اور میگزین کے ساتھ وابستہ ہوں۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

زیب انساءزیبی۔۔بہت مخالفت اور مسائل

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

زیب انساءزیبی۔۔مطمئن نہیں ہوں،سرکاری اور ادبی اداروں بہت کچھ کر سکتے ہیں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

زیب انساءزیبی۔۔

چھوڑو نہ فقط آس کے دامن کو کبھی تم
امید نہ بکتی ہو تو امکان خریدو
محنت اورسعی مسلسل انسان کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں،آج کل ہم جس نفسا نفسی کے دوراور اخلاقی ابتری کے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور جو معاشی سیاسی اورسماجی زندگی کے مسائل ہیں انہوں نے شعرا اور ادبا کی زندگی کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے،ایک قلم کار اپنی تحریروں کی طاقت سے سماج میں تبدیلی لا سکتا ہے ایک ادیب اپنی تخلیقات کو جدید فکری اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرے ادب کو ذاتی شہرت کا ذریعہ نہ سمجھے بلکہ قلم کی حرمت کو بر قرار رکھے

ایک قلم کار کی حیثت سے یہی دعا ہے کہ
اب ہے یہ اقتدار کی مسند کا ہم نشیں
تھا حق کا ہم رکاب ہمارا قلم کبھی
شاعر بنا دیا ہے تو کر ظرف بھی عطا
یارب سیکھا دے ہم کو کچھ آداب ِ زندگی

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

زیب انساءزیبی۔۔آپ کی ادبی یہ کاوش قابل داد ہے

تفکر – شعر یا تحریر؟

زیب انساءزیبی۔۔مجھے ذاتوں میں ناحق کر دیا تقسیم دنیا نے
قبیلہ عشق ہے میرا محبت ہے نسب میرا
اٹھا دیتے ہو آسانی سے انگلی اوروں کی جانب
کہو اپنے مقا بل بھی کبھی آئینہ رکھا ہے

جواب چھوڑیں