"ہم بہت چاہتے ہیں تمہیں” کے شاعر سیدصغیرصفی کا انٹرویو

"ہم بہت چاہتے ہیں تمہیں” کے شاعر سیدصغیرصفی کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

سیدصغیرصفی۔۔سیدصغیرصفی

تفکر – قلمی نام؟

سیدصغیرصفی۔۔سیدصغیرصفی

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

سیدصغیرصفی۔۔18دسمبر 1980 ہجیرہ پونچھ آزادکشمیر

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

سیدصغیرصفی۔۔ہائی اسکول اکھوڑبن پونچھ آزادکشمیر

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

سیدصغیرصفی۔۔ایم بی بی ایس ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد,ایم آر سی پی۔ یو کے

تفکر – پیشہ؟

سیدصغیرصفی۔۔میں محکمہ صحت سعودی عرب میں میڈیکل سپیشلسٹ ہوں

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

سیدصغیرصفی۔۔2002

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

سیدصغیرصفی۔۔ہر اچھا شعر کہنے والا شاعر مجھے پسند ہے میں کچھ کے نام لے کر باقی کو مایوس نہیں کرنا چاہتا

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

سیدصغیرصفی۔۔باقاعدہ کسی شاعری کا شاگرد نہیں ہوا لیکن کامل صاحب فراز صاحب سے بہت کچھ سیکھا

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

سیدصغیرصفی۔۔غزل اور نظم دونوں پسند ہیں اور دونوں میں طبع آزمائی بھی کی ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

سیدصغیرصفی۔۔غزل اور نظم

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

سیدصغیرصفی۔۔1-ہم بہت چاہتے ہیں تمہیں 2005
2- محبت ہو تو ایسی ہو 2009
3-کوئی آواز محبت کی سنائی دے دے 2013
4-اس کو ملال بھی نہ تھا 2016
مرا مجموعہ کلام کوئی آواز محبت کی سنائی دے دے” کو بے پناہ پزیرائی ملی کئی ایڈیشن شائع ہوئے
پروفیس سلیم احمد صدیقی نے اس کا انگریزی میں ترجمہ کیا
جو dont kill your own people کے نام سے شائع ہوا
اس کتاب میں شامل اک نظم کو شہرہ آفاق پزیرائی ملی یہ نظم جیو پر چلنے والی تھی کہ ایک شاعر نے اسے رکوا دیا

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

سیدصغیرصفی۔۔ہم مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آئے 1965 میں والد صاحب کو میں نے اپنے ہوش میں کوئی خاص کام کرتے نہیں دیکھا۔والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ہم تین بھائی اور ایک بہن ہیں سب اعلی تعلیم یافتہ ہیں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

سیدصغیرصفی۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

سیدصغیرصفی۔۔میری بیگم سونالوجسٹ ڈاکٹر ہیں۔چھ سال کی ایک بیٹی اور دو سال کا بیٹا ہے

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

سیدصغیرصفی۔۔ریاض سعودی عرب

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

سیدصغیرصفی۔۔سخت محنت میں گزرا محرومیوں کی لمبی داستان ہے آپ تفصیل کے لیے میرا ڈرامہ سیریل زباں محبت کی دیکھ لیں

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

سیدصغیرصفی۔۔فراز صاحب کے ساتھ گزارے دن بہت یادگار ہیں کئی واقعات ہیں ایک سنا دیتا ہوں۔ایک بار ایک معروف شار فراز صاحب سے مشاعرے کے بعد ملے تو کہا میں چاہتا ہوں اپنی بیس کتابیں جو لکھی ہیں جلا کر نئی شاعری شروع کروں۔فراز صاحب مسکرا کر فورا بولے آپ وہ کام کیوں کرتے ہیں جو آنے والوں نے کرنا ہے محفل کشت زعفران بن گئی فاز صاحب کی شخصیت شاعری کے علاوہ بھی بڑی دلچسپ تھی

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

سیدصغیرصفی۔۔میں شخصیت سے نہیں کلام سے متاثر ہوتا ہے ہر اچھا شعر متاثر کرتا ہے

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

سیدصغیرصفی۔۔پیشہ ورانہ مصروفیات کے سبب ادبی رسائل کےلیے وقت نہیں ملتا

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

سیدصغیرصفی۔۔مجھے ادبی سفر میں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔یہ ایک لمبی داستان ہے یہ تعارفیہ اس کا متحمل نہیں ہوسکتا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

سیدصغیرصفی۔۔ادب کے حوالےسے کوئی حکومتی پالیسی ہےہی نہیں تو کیا مطمئن ہونا

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

سیدصغیرصفی۔۔ماشااللہ بہت اچھی کاوش ہے آج کل کے اس برق رفتار دور میں کوئی سہل بات نہیں اللہ توفیقات میں اضافہ فرمائے اور اجر دے

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

سیدصغیرصفی۔۔

مر کر جینے والے ہم ہیں مٹ کر بننے والے ہم
وقت حوالہ بن جاتا ہے ہم جیسے دیوانوں کا
صبع بےنور ہو اور شام سہانی بھی نہ ہو
کیا کرے آدمی گر آنکھ میں پانی بھی نہ ہو

 

ایک ہم ہیں کہ محبت میں مرے جاتے ہیں
ایک وہ ہے کہ اسے کار زیاں بولتا ہے

جواب چھوڑیں