"کچھ یوں بھی انتظار ہے یوم الحساب کا” شاعر اسد شاہ کا انٹرویو

"کچھ یوں بھی انتظار ہے یوم الحساب کا” شاعر اسد شاہ کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

اسد شاہ۔۔سید اسدعلی

تفکر – قلمی نام؟

اسد شاہ۔۔اسد شاہ

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

اسد شاہ۔۔1988 سرگودھا

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

اسد شاہ۔۔ایم ڈی ( کیوبا)

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

اسد شاہ۔۔میڑک ڈویژنل پبلک سکول سرگودھا اور ایف ایس سی فضائیہ انڑ کالج سرگودھا سے

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

اسد شاہ۔۔کیوبا سے اسکالرشپ پر ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی اور آج کل پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد سے یورالوجی میں اسپیشلائزیشن کررہا ہوں

تفکر -پیشہ؟ 

اسد شاہ۔۔ڈاکٹر

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

اسد شاہ۔۔باقاعدہ آغاز 2015 سے

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

اسد شاہ۔۔اپنی والدہ سیدہ فرح شاہ صاحبہ،محسن نقوی صاحب اور عارف امام صاحب

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

اسد شاہ۔۔مجھے شاعری کے میدان میں صغیر انور صاحب اور توقیر عباس جیسے اساتذہ میسر آئے۔شاگرد میں کہیں نہ کہیں استاد کی جھلک دِکھ جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔البتہ کوشش رہتی ہے کہ اپنے انداز سے شعر کہا جائے

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

اسد شاہ۔۔شاعری

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

اسد شاہ۔۔غزل گوئی میں

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

اسد شاہ۔۔فی الوقت کوئی نہیں

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

اسد شاہ۔۔صفر

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

اسد شاہ۔۔نقوی سادات گھرانے سے تعلق ہے۔آبائی گھر سرگودھا میں ہے۔ ننھیال گجرات کے ایک گاؤں مدینہ سیداں میں ہے

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

اسد شاہ۔۔غیرشادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

اسد شاہ۔۔میری والدہ سیدہ فرح شاہ اردو کی پروفیسر ہیں اور شاعری کے حوالے سے کسی تعارف کی محتاج نہیں۔سکریٹری بورڈ سرگودھا کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔والد صاحب سید زاہد حسین ویڑرنری ڈاکٹر ہیں

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

اسد شاہ۔۔آج کل اسلام آباد میں سکونت پذیر ہوں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

اسد شاہ۔۔آٹھویں جماعت میں سرگودھا بورڈ میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔اس پر اپنے والدین اور اساتذہ کی خوشی زندگی کی خوبصورت ترین یادوں میں سے ہے

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

اسد شاہ۔۔امجد اسلام امجد صاحب،منو بھائی،اختر عثمان صاحب اور افتخار عارف صاحب کے سامنے اپنا کلام پیش کر کے ان سے داد کا مل جانا ادبی سفر کی خوبصورت یادیں ہیں

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

اسد شاہ۔۔ چونکہ زیادہ تعلق شاعری سے اس لئے چند پسندیدہ شعراء کا نام لوں گا۔میر انیس،محسن نقوی اور عصرحاضر میں عارف امام

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

اسد شاہ۔۔کئی اخبارات کے ادبی صفحات پر کلام شائع ہوا ہے۔مگر رسمی طور پر کسی سے وابستگی نہیں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

اسد شاہ۔۔ابھی تک تو نہیں۔ہمیشہ سینئرز کا پیار ہی ملا ہے

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

اسد شاہ۔۔نہیں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

اسد شاہ۔۔ادب سے وابستہ لوگوں کے لیے اور خاص کر نوجوانوں کے لیے میرا پیغام "ادب” ہے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

اسد شاہ۔۔بہت محنت طلب کام ہے۔جسے بخوبی نبھایا جا رہا ہے۔داد و دعا

تفکر – شعر یا تحریر؟

اسد شاہ۔۔

کچھ یوں بھی انتظار ہے یوم الحساب کا
بیٹے پکارے جائینگے ماؤں کے نام سے

اس شعر کو خاصی پزیرائی مل چکی ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…