"اداسی رقص کرتی ہے” کی شاعرہ جہاں آرا تبسم کا انٹرویو

"اداسی رقص کرتی ہے” کی شاعرہ جہاں آرا تبسم کا انٹرویو 

تفکر – آپ کا پورا نام؟

تبسم۔۔جہاں آرا تبسم

تفکر – قلمی نام؟

تبسم۔۔تبسم

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

تبسم۔۔سات جولائی1970

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

تبسم۔۔بی ایڈ،ایم اے اردو

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

تبسم۔۔کوئٹہ

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

تبسم۔۔کوئٹہ

تفکر – پیشہ؟

تبسم۔۔گورنمنٹ آفیسر

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

تبسم۔۔پہلے دو شعر جماعت پنجم میں کہے تھے۔1979میں جماعت ہشتم میں نظمیہ مقابلے میں خواب کے عنوان پر نظم لکھنے پر تعریفی سند سے نوازا گیا۔1981میٹرک میں بزم ادب کی صدر منتخب ہوئی پسماندہ خاندان سے تعلق کی بناء پر تعلیمی سلسلہ منقطع ہوا۔طویل وقفہ کے بعد تعلیم سلسلہ دوبارہ جوڑتے ہوئے فرسٹ ائیر میں گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں آل پاکستان گرلز کالج مشاعرہ میں باقاعدہ غزل پڑھی اور اول انعام کی حقدار ٹھہر ی،اور فاطمہ ثریا بجیا سے ٹرافی وصول کی۔1993 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے پر ادبی سفر جو ابھی آغاز ہوا چاہتا تھا خیرآباد کہنا پڑا۔2000سسرال سندھ سےکوئٹہ واپس آنے پر ادبی سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا جو شکر الحمدللہ ابھی تک جاری و ساری ہے

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

تبسم۔۔میں یہ بات پوری ذمہ داری سے کہتی ہوں کہ نظم ہو یا غزل کچھ بھی کہتے ہوئے کوئی شاعر ذہن میں نہیں ہوتا بس جہاں آرا ہوتی اور اس کے ساتھ اس وقت کی کیفیت

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

تبسم۔۔ہرگز نہیں یہ الگ بات ہے کہ مداح محبت اور معصومیت میں مجھے بلوچستان کی پروین شاکر مانتے ہیں جس سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

تبسم۔۔نظم اور غزل بھی

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

تبسم۔۔نظم اور غزل دونوں میں

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

تبسم۔۔ کل 5 مجموعہ ہائے کلام ہیں
1 اداسی رقص کرتی ہے ( غزلیں اور نظمیں)
2 محبت ( ایک رات میں کہیں گئی محبت عنوان پر موضوعاتی نظمیں جسے طویل نظم کہا جاسکتا ہے)
3 مجھے خطبہ نہیں آتا ( خواتین کے حقوق و مسائل پر نظمیں)
4 محبت شاعری ہے ( غزلیں اور نظمیں)
5 خواب بنتے رہو ( براہوئی نظموں کا اردو منظوم ترجمہ)

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

تبسم۔۔کوئی نہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

تبسم۔۔پسماندہ فیملی سے تعلق ہے۔لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ نہیں،کم عمری میں شادی ہوگئی۔شادی کے بعد بچوں کے ساتھ ساتھ خود بھی منقطع تعلیمی سلسلے کو جوڑے رکھا۔بابا جانی مرحوم براہوئی زبان کے لکھاری تھے خاندان بھر کی مخالفت کے باوجود ادبی اور تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔اپنے بچوں کے باپ کے ہوتے ہوئے بھی بچوں کو ماں کا مکمل پیار دیتے ہوئے،بہترین تربیت کے ساتھ ساتھ معاشی سہارے کے طور پر ان کے باپ کا کردار بھی ادا کیا۔شادی کے دس سال بعد عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے چھوٹی موٹی ملازمت کرتے ہوئے خوب سے خوب تر ملازمت کی طرف بڑ ھتی چلی گئی اور آج شکر الحمدللہ بہترین سرکاری عہدے پر فائز ہوں۔سندھی اور براہوئی زبان بولتے ہیں جبکہ شوہر( گل محمد ) سندھی پٹھان ہیں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

تبسم۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

تبسم۔۔سسرال سندھ ہے۔جبکہ کوئٹہ میکہ ہے شادی کے دس سال بعد کوئٹہ شفٹ ہوئی اس لیے شوہر وہیں سندھ میں سرکاری ملازم ہیں اور میں کوئٹہ میں ہوں۔دو بیٹے اور ایک بیٹی سے رب نے نوازا ہے جو بالترتیب
1 د ا نش گل 23سال کوئٹہ میں میرے ساتھ
2 ماہوش گل 21سال اسلام آباد میں (پڑھائی کی وجہ سے)
3 تا بش گل 17سال سیکنڈ ائیر کیڈٹ کالج پٹارو

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

تبسم۔۔کوئٹہ

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

تبسم۔۔جب میں نے پہلی مرتبہ شعر کہے اور خوشی سے روتی رہی وہ پر مسرت لمحے نہیں بھول پائی

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

تبسم۔۔حیدرآباد 2015 میں آل پاکستان مشاعرے میں شرکت کا موقع ملا بہت خوبصورت پروگرام تھا آرٹس کونسل ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔پروگرام کے دوران سامعین کا جوش وخروش کم محسوس ہوا تو میرے لیے مسند نظامت پر براجمان ہونے کا حکم صادر ہوا اور منتظمین کے خیال میں یہ بروقت فیصلہ مبارک ثابت ہوا۔اسی دوران عالم مدہوشی میں انور شعور صاحب بار بار کرسی صدارت سے اٹھنے لگے اور پروگرام کو ڈسٹرب کرنے لگے میں نے قریب جا کہ انھیں سمجھایا کی آپ کی وجہ سے میری کارکردگی پر اثر پڑ رہا ہے اس کے سنتے ہی انھوں نے اسٹیج پر معصومانہ اعلان کیا کہ میں صرف جہاں آراء تبسم کی بات مان کر اپنی کرسی پر خاموش بیٹھوں گا کیونکہ جہا ں آ راء مجھے بے حدعزیز ہے اور اس کی بات میں رد نہیں کرسکتا اور پورا ہال سیٹیوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔
دوسرا اہم لمحہ اسلام آباد سے لاہور کسی ادبی پروگرام میں شرکت کے سلسلے میں تھا ڈائوو بس میں اتفاق سے انور مسعود صاحب بھی میرے ہمسفر تھے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے مجموعہ کلام مجھے خطبہ نہیں آتا ان کی خدمت میں پیش کی۔سفر کے اختتام پر انھو ں نے اس کتاب پر میرے ذکر کے ساتھ خوب صورت نظم کہہ کر انعام کے طور پر میرے حوالے کی۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

تبسم۔۔فیض احمد فیض،حبیب جالب،سعاوت حسن منٹو

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

تبسم۔۔بلوچستان جنگ ادبی صفحہ میں کچھ عرصہ ہفتہ وار کالم،پاکستان بھر کے اخبارات و رسائل میں شاعری،انٹرویوز مختلف کتابوں میں تعارف کے ساتھ شاعری اور بہت کچھ

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

تبسم۔۔بہت زیادہ جبکہ میں دعوے سے کہتی ہوں کہ میں ادبی گروپوں کی لاکھ کوشش کے باوجود کسی گروپ کا حصہ نہیں بنی۔کل بھی آزاد تھی آج بھی آزاد ہوں

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

تبسم۔۔بالکل بھی نہیں۔ایسی پالیسیزکا کیا فائدہ کہ جس پر عمل درآمد نہ ہو۔میں نے تو آج تک کسی حقدار کو اور جینون شاعر یا لکھاری کو حکومتی پالیسیز سے مستفید ہوتے نہیں دیکھا یا سنا

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

تبسم۔۔اردو ادب سے وابستہ لوگو متحد ہو جاؤ اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کی تعمیر کی بجائے خود سیسہ پلائی دیوار بن جاؤ۔اور حق بات پر ڈٹ جاؤ، اہل دانش ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے سننے مثبت الفاظ کو ایسا ہتھیار بناؤ کہ مخالف بلا مقابلہ ہار مان جائے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنو۔زندگی خواہ کتنی ہی بدصورت کیوں نہ نظر آئے لیکن تم خوبصورت سوچ اور خوبصورت خیال کو عام کرو۔یاد رکھو خیالات کا اجلا پن ہی راہیں اجالا ہے۔اندھیروں کا رونا رونے کی بجائے خوبصورت الفاظ کے دئیے روشن رکھو

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

تبسم۔۔بہت خوبصورت اور حوصلہ افزا قدم ہے۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حکم ملتے ہی فورا سے بیشتر تعمیل کردی گئی ہے

تفکر – شعر یا تحریر؟

تبسم۔۔اب تو اس دنیا سے جی جان سے لڑ سکتی ہو ں
اب مرے ساتھ مرا حلقہء ا حبا ب بھی ہے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…