ایک نظر عوام پہ

نفسا نفسی کا عالم ہے ہر کوئی ہر کسی کی جان کا دشمن ہے. کوئی کسی کو برداشت نہیں کرتا اس معاشرے میں.اگر طاقتور ظلم ہیں تو عوام کو عقل کب آنی ہے؟؟ خود بو کے خود کاٹ رہے ہیں تو گلہ کیسا حکومت سے؟؟   حقیقت تو یہ ہے کہ
یہ بریانی پر مرنے والی عوام ہے
ساتھ بوتل ہو جائے تو ان کے لیے چار چاند لگ جاتے ہیں۔ پھر ووٹ تو دور ان سے زمینوں کے پرچوں پہ بھی دستخط کروا لو ان کو کیا۔۔۔
بس بریانی آباد رہے ملک تو تباہ ہو رہا ہے باقی اور ہو جائے گا ۔ ۔
اور آج کل تو نیا کام عمل میں پانچ ہزار میں ووٹ۔
جس کے گھر کھانے کو کچھ نہیں وہ یہ نہیں دیکھتا
کہ ووٹ کس کو دینا ہے وہ بس پانچ ہزار اور اپنے روتے بچے دیکھتا ہے۔۔۔! اس ملک کا کیا ہوگا ۔۔ جہاں مٹی سے لے کر آسمان تک رشوت خور بیٹھے ہیں۔۔
اور قوم جھوٹ کی زد میں
اپنے حق کے لیے بولنے والی نہیں۔۔!
پاکستان میں چور حضرات کی کمی نہیں ہے ہر بندہ حسب توفیق و حسب استطاعت کرپٹ ہے۔
نئے پاکستان کے نام پہ یہ ہوا کہ دھرنوں میں رنگینی آگئی کلبوں کا کام سڑکوں پر آگیا اور وہ کن مسلمانوں کا طبقہ ہے ذرا بتائے؟؟ جو اپنے گھروں کی عزتوں کو ان رنگینیوں کا حصہ بنے دیتے ہیں۔۔
اس حکومت کے "ع” "ن” میں اگر کوئی مر رہا ہے تو وہ عوام ہے اور عوام کو ہی اس کی سمجھ نہیں۔
اگر کسی جگہ چار لوگ فساد کر رہے توڑ پھوڑ کر رہے ہیں تو پانچویں کو یہ توفیق نہیں کہ وہ پوری بات جانے وہ بھی ساتھ شروع ۔ یہ ہے ہماری عقل کا معیار
کیا ہم اتنے گئے گزارے لوگ ہیں کہ کوئی بھی ہم پہ اپنی حکومت کرئے اور ہم خاموش؟
کسی سچئے کے ساتھ ہم کھڑا نہیں ہو سکتے ۔ اور جھوٹے لوگوں سے ہمارا دل نہیں بھراتا۔۔
اس قوم کی مدد اللہ پاک بھی نہیں فرماتے جو اپنی مدد آپ نہ سکے ۔  ایک لکھاری سچ کہہ سکتا ہے ۔
اور المیہ یہ ہے کہ اگر کوئی کہنے والا لکھنے والا سچائی کہہ دے تو پوری عوام ایک طرف کہنے اور لکھنے والا ایک طرف۔۔
اپنی اپنی آواز بلند کریں تاکہ مل کہ اک آواز آئے کہ یہ "ع” "ن” کی حکومت نہیں ہم کو ہمارا پاکستان چاہیے سب کا ایک پاک اور انصاف والا پاکستان ۔
آج ہم کہاں پہ ہیں ذرا غور کریں۔!
تحریرکار_سماءچودھری

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…