Warning: Use of undefined constant ‘ALLOW_UNFILTERED_UPLOADS’ - assumed '‘ALLOW_UNFILTERED_UPLOADS’' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/moazam/public_html/wp-config.php on line 74
"اس نے آنکھوں میں کوئی بات کہی ہے مجھ سے" شاعر زہیر لطیف کا انٹرویو - تفکر ڈاٹ کام

"اس نے آنکھوں میں کوئی بات کہی ہے مجھ سے” شاعر زہیر لطیف کا انٹرویو

"اس نے آنکھوں میں کوئی بات کہی ہے مجھ سے” شاعر زہیر لطیف کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

زہیر لطیف۔۔محمد زہیر لطیف

تفکر – قلمی نام؟

زہیر لطیف۔۔زہیر لطیف

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

زہیر لطیف۔۔لاہور، 26 ستمبر 1989

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

زہیر لطیف۔۔ایم اے اردو

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

زہیر لطیف۔۔فیڈرل بورڈ

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

زہیر لطیف۔۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور

تفکر -پیشہ؟ 

زہیر لطیف۔۔درس و تدریس

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

زہیر لطیف۔۔غالباََساتویں جماعت میں پہلا شعر کہا تھا لیکن باقاعدہ لکھنے کا آغاز ایف ایس سی فرسٹ ائیر میں کیا۔

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

زہیر لطیف۔۔بہت سے لوگ ہیں کس کس کا نام لیا جائے،طویل فہرست ہے۔

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

زہیر لطیف۔۔باقاعدہ کسی کی شاگردی اختیار نہیں کی لیکن وقتاََ فوقتاََطبع حسرت نے اٹھایا ہے ہر استاد سے فیض

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

زہیر لطیف۔۔شاعری

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

زہیر لطیف۔۔شاعری

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

زہیر لطیف۔۔صفر

تفکر -شاعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

زہیر لطیف۔۔صفر

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

زہیر لطیف۔۔صفر

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

زہیر لطیف۔۔ہم چار بھائی ہیں۔والد صاحب سرکاری ملازم تھے۔والدہ نے بڑی دلجمعی سے ہم چاروں بھائیوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر معاشرے میں سر اٹھا کر چلنے کے قابل بنایا۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

زہیر لطیف۔۔غیر شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

زہیر لطیف۔۔والدین اور ہم چار بھائی

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

زہیر لطیف۔۔لاہور

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

زہیر لطیف۔۔بچپن تو سارے کا سارا ہی خوبصورت ہوتا ہے۔البتہ ایک چیز یاد ہے کہ والدہ نماز کی پابندی کے حوالے سے خاصی سخت تھیں۔ہم دونوں بھائی نماز کے لئے گھر سے نکلتے اور راستے میں ایک دوسرے سے "یس” اور "نو” پوچھتے۔یس کا مطلب مسجد جانا ہے اور نو کا مطلب نہیں جانا ہوتا تھا۔اور اکثر ہمارا جواب نو ہی ہوتا تھا سو کھیل کود کر واپس پہنچ جاتے۔بس ایک دن پکڑے گئے اور خوب درگت بنی۔اس کے بعد ہمیشہ یس ہونا شروع ہوگیا ?

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

زہیر لطیف۔۔ادبی سفر میں کئی یادگار واقعات ہوتے ہیں۔لیکن اکثر مشاعروں میں جب آپ کے نمائندہ اشعار کوئی غیر شاعر ناظم پڑھ کر بگاڑ دیتا ہے تو بہت غصہ بھی آتا ہے اور کبھی کبھار ہنسی بھی آتی ہے۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

زہیر لطیف۔۔عبداللہ حسین،منٹو، موپساں،کرشن چندر،قرات العین حیدر زیادہ پسند ہیں۔وگرنہ پڑھا تو بہت سوں کو جاتا ہے اور بہت سے پسند بھی ہیں۔

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

زہیر لطیف۔۔‏‎ہاں اکثر اوقات کوئی دوست ہماری تحریر کسی اخبار یا رسالے کے لئے مانگ لیتا ہے تو چھپتا رہتا ہے کچھ نہ کچھ نہیں نہ کہیں‎۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

زہیر لطیف۔۔میں الحمدللہ نہ ہی کسی گروپ کا حصہ ہوں اور نہ ہی اس کو پسند کرتا ہوں اور اللہ کے فضل سے بظاہر کسی نے مخالفت کا اظہار کیا بھی نہیں۔باقی دلوں کے حال اللہ جانے۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

زہیر لطیف۔۔حکومت اس معاملے میں کہیں کہیں نظر تو آتی ہے لیکن اس کا فائدہ نئے لکھنے والوں کی بجائے انہی لوگوں کو ہو رہا ہے جو کئی دہائیوں سے اس پر قابض ہیں اور نئے لوگوں کو آگے نہیں آنے دیتے۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

زہیر لطیف۔۔”میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے!”

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

زہیر لطیف۔۔یہ ایک اچھی کوشش ہے جس سے نہ صرف لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پڑھنے والوں کو بھی موقع مل سکے گا کہ جن لوگوں کو وہ پڑھتے ہیں انہیں قریب سے جان سکیں۔

تفکر – شعر یا تحریر؟

زہیر لطیف۔۔اس نے آنکھوں میں کوئی بات کہی ہے مجھ سے
لوٹ جانے کا اشارہ تو نہیں ہوسکتا
تم نے بے کیف سے لہجے میں پڑھا ہے اس کو
یعنی یہ شعر تمہارا تو نہیں ہو سکتا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…