"جب تک آنکھیں زندہ ہیں” کی شاعرہ نیلما ناہید درانی کا انٹرویو

"جب تک آنکھیں زندہ ہیں” کی شاعرہ نیلما ناہید درانی کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

نیلما ناہید درانی۔۔نیلما ناہید درانی

تفکر – قلمی نام؟

نیلما ناہید درانی۔۔نیلما ناہید درانی

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

نیلما ناہید درانی۔۔لاہور پاکستان 15/10/1955

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

نیلما ناہید درانی۔۔ایم اے فارسی،ایم اے صحافت،ایم اے پنجابی

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

نیلما ناہید درانی۔۔اسلامیہ گرلز ہائی سکول،برانڈرتھ روڈ لاہور

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

نیلما ناہید درانی۔۔لاہور کالج برائے خواتین لاہور اور پنجاب یونیورسٹی لاہور

تفکر -پیشہ؟ 

نیلما ناہید درانی۔۔پولیس سروس آف پاکستان(psp)

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

نیلما ناہید درانی۔۔پہلی نظم چھٹی کلاس میں لکھی،پہلی کہانی چھٹی کلاس میں ماہنامہ ہدایت میں شائع ہوئی

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

نیلما ناہید درانی۔۔غالب،فیض احمد فیض،منیر نیازی،میر تقی میر،ساحر لدھیانوی،عبد المجید عدم

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

نیلما ناہید درانی۔۔نہیں

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

نیلما ناہید درانی۔۔سبھی اصناف پسند ہیں۔جس میں بھی اظہار رائے اچھا ہو جائے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

نیلما ناہید درانی۔۔زیادہ کتب تو شاعری ہی میں ہیں ویسے افسانہ نگاری اور سفر نامہ نگاری بھی کی ہے۔

تفکر -شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

نیلما ناہید درانی۔۔1:جب تک آنکھیں زندہ ہیں

2:جب نہر کنارے شام ڈھلی

3:تمہارا شہر کیسا ہے

4:واپسی کا سفر

5:قطرہ قطرہ عشق

6:جنگل جھیل اور میں

7:نیلما کی غزلیں

8:راستے میں گلاب کھلے ہیں

9:اداس لوگوں سے پیار کرنا

دو پنجابی شعری مجموعے ہیں

1:چاتی کتھے ہویا

2:دکھ سبھا رہ جگ

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

نیلما ناہید درانی۔۔ٹنڈی عورت(افسانے)،بیلجیم میں بیس دن(افسانے)،چاند چاندنی چندی گڑھ (سفر نامہ)،چڑھدے سورج دی دھرتی(سفر نامہ)

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

نیلما ناہید درانی۔۔ہم درانی محمد زئی پٹھان ہیں۔ہمارا شجرہ افغانستان کے فرمانروا احمد شاہ ابدالی سے ملتا ہے۔ہمارے اجداد افغانستان سے ہجرت کر کے لدھیانہ آئے اور اس کے بعد امرتسر میں مقیم ہوگئے۔میرے دادا آغا نعمت اللہ جان درانی شاعر اور ادیب تھے۔ان کا تخلص اختر درانی تھا۔ان کی کتابوں کے نام”شان عزای”،”یاد حسین”،”ذکر حسین” ہیں۔پاکستان بننے کے بعد لاہور آگئے۔میرے والدین کی شادی لاہور میں ہوئی۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

نیلما ناہید درانی۔۔میرے بھائی آغا علی مدثر درانی پنجابی تخلیق کار ہیں۔دوسرے بھائی آغا علی غزل درانی پنجابی کے شاعر ہیں۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

نیلما ناہید درانی۔۔لاہور میں،پیدائش سے اب تک لاہور میں ہی رہائش ہے۔

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

نیلما ناہید درانی۔۔جب میری پہلی کہانی چھپی تھی ماہنامہ ہدایت میں۔جس کے ایڈیٹر جناب نظر زیدی تھے۔پہلا بچوں کا مشاعرہ ریڈیو پاکستان پر پڑھاجس کی صدارت جناب صوفی غلام مصطفٰی تبسم نے کی تھی۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

نیلما ناہید درانی۔۔کئی خوبصورت سفر کیے۔ناروے،پیرس،سپین کے مشاعرے خوبصورت یاد ہیں۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

نیلما ناہید درانی۔۔کرشن چندر،سعادت حسن منٹو،بچپن میں ابن صفی

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

نیلما ناہید درانی۔۔روزنامہ پاکستان،روزنامہ اخبار لاہور،روزنامہ لشکر،روزنامہ نوائے وقت،روزنامہ خبریں میں کالم لکھے

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

نیلما ناہید درانی۔۔جی بہت زیادہ،ایسی تنگ نظری کہ اللہ کی پناہ

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

نیلما ناہید درانی۔۔جی نہیں،ادب اور شاعر ہمیشہ ہی لاوارث رہیں ہیں سوائے چند ایک کے

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

نیلما ناہید درانی۔۔میں سب اہل قلم کی بہت عزت کرتی ہوں۔مبارک ہیں وہ لوگ جو قلم اٹھاتے ہیں اور کتاب سے محبت کرتے ہیں۔بس اپنے قلم کو بکاؤ مال نہ بنائیں۔سچ لکھیں اور اللہ سے صلہ کی امید رکھیں۔

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

نیلما ناہید درانی۔۔بہت خوبصورت کام کر رہیں ہیں آپ،اس طرح مجھے اپنے بہت سارے احباب کا مکمل تعارف مل جاتا ہے۔جن سے ہماری ملاقات بھی بسا اوقات ممکن نہیں ہوتی۔قابل تحسین کام ہے۔

تفکر – شعر یا تحریر؟

نیلما ناہید درانی۔۔

اداس لوگوں سے پیار کرنا کوئی تو سیکھے

سفید لمحوں میں رنگ بھرنا کوئی تو سیکھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری گواہی آدھی ہے تو

میرا جرم بھی آدھا ہوگا؟

آدھا حصہ مجھ کو ملا تو

میری سزا بھی آدھی ہوگی

جواب چھوڑیں