شاعرہ،مضمون نگار،کالم نگار مہ جبین ملک کا انٹرویو

شاعرہ،مضمون نگار،کالم نگار مہ جبین ملک کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

مہ جبین ملک۔۔مہ جبین

تفکر – قلمی نام؟

مہ جبین ملک۔۔مہ جبین ملک

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

مہ جبین ملک۔۔ملتان مورخہ8 جنوری

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

مہ جبین ملک۔۔ایم اے انگلش

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

مہ جبین ملک۔۔ابتدائی تعلیم دریا خان ضلع بھکر

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

مہ جبین ملک۔۔پنجاب یونیورسٹی لاہور

تفکر -پیشہ؟ 

مہ جبین ملک۔۔ٹیچنگ (درس و تدریس)

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

مہ جبین ملک۔۔زمانہ طالب علمی سے مگر باقاعدہ طور پر 2015 سے

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

مہ جبین ملک۔۔پسندیدہ شاعر۔فیض احمد فیض،علامہ اقبال،بلھے شاہ،جان کیٹس،ولیم بلیک،رابرٹ فراسٹ،ایڈرینی رچ،مایا اینجلو،ایس ٹی کالرج،ساحر لدھیانوی،فرحت عباس شاہ،احمد فراز،قتیل شفائی،اکرم سحر فارانی،ڈاکٹر خالد جاوید جان،شاکر شجاع آبادی،فراق گورکھ پوری،منیر نیازی، اور بیشمار،ابھی کچھ نام ذہن میں نہیں آ رہے۔

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

مہ جبین ملک۔۔نہیں کسی کا تلمذ اختیار نہیں کیا۔موڈ اور مزاج پر منحصر ہے۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

مہ جبین ملک۔۔شاعری

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

مہ جبین ملک۔۔شاعری اور مضمون نگاری ،کالم نگاری

تفکر -شاعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

مہ جبین ملک۔۔مجموعہ زیرِ تکمیل

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

مہ جبین ملک۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

مہ جبین ملک۔۔تین بچے (دو بیٹیاں اور ایک بیٹا)

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

مہ جبین ملک۔۔آج کل لاہور میں رہائش پذیر ہوں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

مہ جبین ملک۔۔میرا بچپن خوبصورت نہیں تھا حد درجہ شرمیلی تھی۔چھوئی موئی سی۔بڑے بھائی جان مجھے چھوئی موئی کہا کرتے تھے۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

مہ جبین ملک۔۔ادبی سفر کا ایک دلچسپ واقعہ۔پہلی مرتبہ الحمراء ادبی بیٹھک میں’ شاعراعجاز کنور راجہ کے نام ایک شام ‘ تقریب میں شرکت کی جس کی صدارت کے فرائض امجد اسلام امجد نبھا رہے تھے۔میں دراصل امجد اسلام امجد کی عقیدت میں اس تقریب میں شریک ہوئی تھی۔اعجاز کنور راجہ جی کے نام سے توآشنا بھی نہیں تھی۔بڑے سے بینر پر ان کی جوانی کی ٖتصویر آویزاں تھی جس کے ساتھ موٹے حروف میں لکھا تھا’’شاعراعجاز کنور راجہ کے نام ایک شام‘‘۔سب لوگ باری باری مائک میں آکر ان کی مدح سرائی کر رہے تھے۔میں یہ سوچ کر کافی افسردہ بیٹھی تھی کہ اوہو یہ بچارے شاعر جوانی میں ہی اللہ کو پیارے ہو گئے ہونگے جون کیٹس کی طرح۔اس لیے سارے لوگ ان کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔نوشی گیلانی نے بھی ان کے ساتھ گذرے ہوئے ادبی سفر کا ذکر کیااور ان کی تعریفیں کیں۔خیر کچھ دیر بعد محترمہ ڈاکٹر شاہدہ جبیں صاحبہ نے وہاں موجود ایک بڑی بڑی موچھوں والے عمر رسیدہ شخص کو گلدستہ پیش کیا۔اس کے بعد یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا تقریب میں موجود مہمانانِ گرامی انہیں تحائف پیش کرتے رہے اور ان کے ساتھ فوٹو بنواتے رہے۔میری حیرت میں اضافہ ہو گیا کہ یہ سب ان صاحب کو پھول اور تحائف کیوں پیش کر رہے ہیں۔خیر جوں جوں تقریب آگے بڑھی میری حیرت میں اضافہ ہوتا چلاگیا۔آخر میں تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرنے کے لئے کنور راجہ صاحب کو مدعو کیا گیا ۔مجھے دل ہی دل میں بہت ہنسی آئی یہ وہی بڑی بڑی موچھوں والے عمر رسیدہ شخص ہی اعجازکنور راجہ جی تھے۔کبھی میں اُن کی طرف دیکھتی تو کبھی ان کی جوانی کے فوٹو کی طرف۔ویسے تو خیر ایسی بہت سی معصومانہ بیوقوفیوں سے میری زندگی رنگین ہے۔تاہم اکثر اکیلے بیٹھے بیٹھے ہنسنے لگ جاتی ہوں۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

مہ جبین ملک۔۔پسندیدہ مصنفین:ممتاز مفتی،آغا حشر کاشمیری، مشتاق یوسفی،بانو قدسیہ،انتظار حسین،شکسپئیر،فرانسس بیکن،چارلز ڈکنز،تھامس ہارڈی،ارنسٹ ہیمنگوے،آرتھر ملر،جیمز جوائس،ڈورس لیسنگ وغیرہ

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

مہ جبین ملک۔۔جی ہاں اخبارات سے وابستگی بھی ہے۔فیملی میگزین میں ادبی کالم چھپتے رہے۔روزنامہ پاکستان ،روزنامہ نوائے وقت،روزنامہ سرزمین،ماہانہ میگزین تارکینِ وطن،سہ ماہی میگزین سانجھاں میں کالم اور دیگر مضامین شائع ہوتے ہیں بچوں کا ماہانہ میگزین ’پھول‘ کے لئے کہانی لکھتی ہوں۔انگلش لیٹریری سوسائٹی آف لاہور کی ممبر ہوں۔ حال ہی میں ورلڈ پوئٹری ڈے پر انگلش لیٹریری سوسائٹی آف لاہور کی جانب سے ایوارڈ موصول ہوا ہے۔ڈاکٹر خالد جاوید جان کی ادبی تنظیم ’ بزمِ جان‘ کی بھی ممبر ہوں۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

مہ جبین ملک۔۔ادبی گروپ بندیوں اور سازشوں کا مجھے کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔سب لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔یہ سب اللہ کی کرم نوازی ہے کہ اللہ نے لوگوں کے دلوں میں میرے لئے محبت ڈال دی ہے ورنہ مجھ میں تو ایسی کوئی چاہے جانے والی خوبی نہیں ہے۔میں بے حد حقیر انسان ہوں ایک ادنیٰ سی لکھاری اور شاعرہ ہوں۔وَتُعِزُ مَن تشاءُ وَتُزِلُّ مَن تَشاء ۔ یہ اللہ پاک کی ذات ہی ہے جو مجھ پر مہربان ہوئی ہے۔خدا نے مجھ پر کرم جو کیا ہے دُعائیں ہیں ماں کی رحم جو کیا ہے

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

مہ جبین ملک۔۔ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں سے ہرگزمطمئن نہیں ہوں۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

مہ جبین ملک۔۔اردو ادب سے وابستہ لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ اردو زبان کے فروغ کے لئے مِل جُل کر کام کریں۔اس کی ترقی و ترویج کے لئے دیگر زبانوں کی کتب کے تراجم پر کام کریں تاکہ اردو پڑھنے والے دیگر زبانوں کے مفکرین کے فلسفہ ہائے زندگی سے بھی مُستفید ہو سکیں۔

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

مہ جبین ملک۔۔آپکی یہ کاوش قابلِ ستائش ہے۔اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو۔میرا اس بات پر کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک نیت لوگوں کا ساتھ ضرور دیتا ہے۔اُن کے لئے اپنی رحمت کے خاص دروازے کھول دیتا ہے۔انہیں خاص عزت سے نوازتا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے مقصد میں فتح و نصرت سے ہمکنار فرمائے۔آمین!

تفکر – شعر یا تحریر؟

مہ جبین ملک۔۔اب آپ کے پوچھے گئے آخری سوال پر قلم بند کرتی ہوں۔میری پہچان میرا کلام ’ سلامِ حُسینؓ ‘ ہے ۔ یہ سلام میں نے2015 ؁ءمیں لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والے محفلِ مسالمہ میں سنایا تھا۔جس پر بہت پذیرائی ملی

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…