"وجہ ہے محبت” کی شاعرہ نوشین اقبال نوشی کا انٹرویو

"وجہ ہے محبت” کی شاعرہ نوشین اقبال نوشی کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

نوشین اقبال نوشی۔۔نوشین اقبال

تفکر – قلمی نام؟

نوشین اقبال نوشی۔۔نک نیم بھی نوشی ہے۔اور تخلص بھی یہی ہے۔سو پورا قلمی نام نوشین اقبال نوشی

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

نوشین اقبال نوشی۔۔27جولائی کھاریاں

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

نوشین اقبال نوشی۔۔ایم اے اردو

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

نوشین اقبال نوشی۔۔گاوں کے پرائیوٹ انگلش میڈیم سکول سے۔اور پھر کھاریاں گورنمنٹ سکول فار گرلز.

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

نوشین اقبال نوشی۔۔پنجاب پونیورسٹی

تفکر -پیشہ؟ 

نوشین اقبال نوشی۔۔ٹیچنگ

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

نوشین اقبال نوشی۔۔شعور ی دنیا میں قدم رکھتے ہی لکھنے کا آغاز کر دیا تھا۔تب میں شاید چھٹی کلاس میں تھی۔

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

نوشین اقبال نوشی۔۔امجد اسلام امجداور محسن نقوی

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

نوشین اقبال نوشی۔۔جی بہت ہی نامور اور ممتاز شاعر خادم گیلانی صاحب

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

نوشین اقبال نوشی۔۔شاعری اور نثر دونوں ہی مجھے پسند ہیں

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

نوشین اقبال نوشی۔۔شاعری میں۔میرا زیادہ رحجان شاعری کی طرف ہے

تفکر -شاعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

نوشین اقبال نوشی۔۔فی الحال ایک ہی کتاب منظر عام پر آئی ہے "وجہ ہے محبت” دوسری پر کام ہو رہا ہے

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

نوشین اقبال نوشی۔۔افسانے ہی لکھے کافی سارےجن میں سر فہرست
تم میرے ہو
ایک روشن کرن
معجزہ ہی تو ہے
اور میں نے اس طور چاہا تجھے
شامل ہیں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

نوشین اقبال نوشی۔۔غیر شادی شدہ۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

نوشین اقبال نوشی۔۔ہم پانچ بہن بھائی ہیں۔تین بہنیں دو بھائی۔میں سب سے بڑی ہوں۔اماں جی ہاؤس وائف ہیں۔ابو جی سرکاری آفیسر تھے آج کل ریٹائرڈ لائف گزار ہیں۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

نوشین اقبال نوشی۔۔کھاریاں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

نوشین اقبال نوشی۔۔بہت ساری ہیں

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

نوشین اقبال نوشی۔۔بہت سے واقعات ہیں۔خاص کر جب بہت بڑے سینئر نام ہمارے لکھے کو سراہتے ہیں،حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔کہ جن ناموں کو بس پڑھا کرتے تھے اب اللہ نے اس قابل کیا ہے کہ وہی سب ہمیں بھی پذیرائی دے رہیں ہیں۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

نوشین اقبال نوشی۔۔اشفاق احمد،بانو قدسیہ،ہاشم ندیم،مظہر الاسلام،بابا محمد یحی خان

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

نوشین اقبال نوشی۔۔جی بالکل ہے،میگزینز،اخبارات رسائل میں لکھتی بھی ہوں۔اور کافی میگزینز اور ڈائجسٹ ماہنامہ نئے افق کے شاعری کے سیکشن کی انچارج بھی ہوں۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

نوشین اقبال نوشی۔۔کبھی بھی نہیں الحمدللہ۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

نوشین اقبال نوشی۔۔ففٹی پرسنٹ

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

نوشین اقبال نوشی۔۔جو بھی کریں محنت اور سچی لگن سے کریں ضرور کامیاب ہوں گے۔کسی کے لیے دل میں بغض نہ رکھیں حسد نہ کریں۔جو اچھا لکھ رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کریں۔نئے لکھنے والوں کو آگے آنے کا موقع دیں۔گائیڈ کریں۔

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

نوشین اقبال نوشی۔۔بہت اچھا اقدام ہے یہ۔ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں آپ لوگ۔بہت اچھا لگا۔آپ نے اس میں مجھے بھی شامل کیا بہت شکریہ عمرانہ صاحبہ۔تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔بہت دعائیں

تفکر – شعر یا تحریر؟

نوشین اقبال نوشی۔۔بہت سے شعر ہیں۔
جیسے۔۔۔۔
تجھ کو کھو کر بھی دل رکا ہی نہیں
دیکھ لو اسکو کچھ ہوا ہی نہیں
اتنی گہری تو میں نہیں نوشی
کیوں مجھے کوئی جانتا ہی نہیں ۔
اور میری یہ نظم“ سپردگی” بہت مشہور ہوئی اور سب نے بہت سراہا اس پر

اس کا سب کچھ میرا ہے
سواۓ ۔۔۔۔
اس“ کے ۔۔۔۔۔۔۔
شاعرہ۔نوشین اقبال نوشی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…