ہم بھی انسان ہیں ازسماءچودھری

Samaa Chaudhry

 سوچنا جرم اور گناہ ہے !

ہمارا معاشرے ایسے لوگوں سے بھرا ہوا ہے جو ہمارا سارا کچرا اور گند صاف کرتے ہیں اور جواب میں بڑے اور اعلی سوچ والے پڑھے لکھے لوگوں کی حقارت بھری نظروں کا نشانہ ہر وقت ہوتے ہیں ہمارے معاشرے میں ان کو اچھوت اور نیچ سمجھا جاتا ہے اور وہ پہلے ہی غربت میں پسے ہوئے ہوتے ہیں ان کو اور بدنام ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔

کیا ان لوگوں کو عزت سے رہنے اور سانس لینے کا کوئی حق نہیں؟ کیا ان لوگوں کی کوئی عزت نفس نہیں؟
کیوں ہر بار ان کی عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے؟

”صفائی نصف ایمان ” اس کا راگ الاپنے والے ایسے غریب اور حق دار لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے تو ان کو کوئی حق حاصل نہیں وہ ان کی تذلیل کریں اور اچھوت اور نیچ سمجھے ۔ اور اگر اتنا ہی صافی کا احساس ہے اپناکچرا اور گٹر کا گند خود صاف کریں کسی دن اور دکھائیں لوگوں کو کہ آپ کو بولنا ہی نہیں آتا کچھ کرنا بھی آتا ہے۔ ورانہ منہ بند کرنا اچھا ہوتا ہے خاموشی اختیار کرنے کا بھی ثواب ہے کسی کی دل آزای کرنے کا گناہ،

مزدور،کسان، ٹھیلے والے، محنتی کمہار، حجام ،چوکیدار ان کی طرح ہر وہ بہادر انسان جو محنت کرتا ہے اپنے پیٹ کے لیے دوسرے ملازمت پیشہ (خاص طور پہ سرکاری ملازمت پیشہ ) لوگوں کی طرح عزت کا حق دار ہیں،
اور ان کی طرح ہر شعبہ زندگی کے بلند لوگوں کو حقیر مت جانو اور نہ سمجھنے کی کوشش کرو اس کی بجائے دل سے عزت کریں ان کی اور ان کا شکریہ ادا کریں جو کام یہ لوگ کرتے عام شہری اس کو اپنے لیے ذلت و رسوائی کا کام سمجھتا ہے ،
اور ایک بات یاد رکھیں کہ اس دنیا کی عدالت میں جھوٹا مقدمہ چلایا جاتا ہے اور وہ مان بھی لیا جاتا ہے ایک وہ عدالت ہے جس میں صرف عدل ہوگا وہاں کوئی جھوٹا مقدمہ چلایا نہیں جانا وہاں سب کی پکڑ ہونی ہے ،
تو ڈرو اللہ کے عذاب سے اور خوف کھائیں کہ لوگوں حقوق کی کس طرح ہم تذلیل کرتے ہیں،
کوئی بھی انسان غربت زدہ اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کا احساس نہیں کرتا بس اپنی دھن میں مصروف تو نہ وہ انسانیت کا مطلب نہیں سمجھتا ہے نہ ان کا انسانیت سے تعلق ہے ایسے ہی بےحس، بے رحم لوگوں کو انسان نہیں حیوان کہا جائے تو بہتر ہے،
انسانوں کی عزت اور انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں نہ روپیہ پیسہ، نہ یہ مخمل کے بستر، نہ یہ عہدہ وقار اور اقتدار، اور نہ ہی یہ آپ کی میری الماری میں رکھی ڈگریاں
ذرا غور کریں ویسے سوچنا بند ہے اس قوم پہ۔۔!
ازسماءچودھری

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…