"ذہنی خلجان مار ڈالے گا” شاعر نیازت علی نیاز کا انٹرویو

"ذہنی خلجان مار ڈالے گا” شاعر نیازت علی نیاز کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

نیازت علی نیاز۔۔نیازت علی

تفکر – قلمی نام؟

نیازت علی نیاز۔۔نیازت علی نیاز

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

نیازت علی نیاز۔۔11 اپریل 1971 کو مانسہرہ میں پیدا ہوا

تفکر -تعلیمی قابلیت؟

نیازت علی نیاز۔۔انٹر

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

نیازت علی نیاز۔۔حیدرآباد سندھ سے اور میٹرک مانسہرہ سے کیا

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

نیازت علی نیاز۔۔بی اے مانسہرہ سے کیا

تفکر -پیشہ؟ 

نیازت علی نیاز۔۔ملازمت

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

نیازت علی نیاز۔۔1990 سے شروع ہوا

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

نیازت علی نیاز۔۔نظم میں مجید امجد اور ن۔م راشد صاحب سے اور موجودہ زمانے میں ڈاکٹر وحید احمد،مبارک شاہ  اور رانا سعید دوشی کی نظم اچھی لگتی ہے۔اس کے علاوہ انڈیا کے گلزار صاحب

تفکر -کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟

نیازت علی نیاز۔۔باقاعدہ شاگردی اختیار کی تھی البتہ اکرم درویش،پروفیسر ڈاکٹر ارشاد شاکر اعوان اور جان عالم سے اصلاح اوررہنمائی لی۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

نیازت علی نیاز۔۔شاعری اور نظم

تفکر -ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

نیازت علی نیاز۔۔شاعری،نظم اور غزل میں

تفکر -شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟

نیازت علی نیاز۔۔حوالہ اردو شعری مجموعہ ہے

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

نیازت علی نیاز۔۔کوئی نہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

نیازت علی نیاز۔۔مانسہرہ کے سواتی قبیلے کے زمیندار گھرانے سے تعلق ہے۔آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

نیازت علی نیاز۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

نیازت علی نیاز۔۔تین بیٹے ہیں۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

نیازت علی نیاز۔۔آج کل لاہور میں رہتا ہوں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

نیازت علی نیاز۔۔سارا بچپن ہی خوبصورت ہے

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

نیازت علی نیاز۔۔ادبی سفر میں بے شمار خوبصورت واقعات ہیں

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

نیازت علی نیاز۔۔جان عالم،حسن عباسی،بانو قدسیہ اور رحیم گل

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

نیازت علی نیاز۔۔سہ ماہی ادبی نجّلہ شعر و سخن مانسہرہ سے بطور مشیر و معاون سولہ سالہ وابستگی رہی

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

نیازت علی نیاز۔۔نہیں۔نہ کسی گروپ کا حصہ بنا اور نہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

نیازت علی نیاز۔۔مطمئن نہیں ہوں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لیے کوئی پیغام؟

نیازت علی نیاز۔۔ابھی امکانات کے اور بہت سے در وا ہونا باقی ہیں

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

نیازت علی نیاز۔۔نئے لکھنے والے اور غیر معروف لوگوں کو متعارف کروانے کی اس کوشش کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

نیازت علی نیاز۔۔ذہنی خلجان مار ڈالے گا

کل کا امکان مار ڈالے گا

تو نہ آنا میری عیادت کو

تیرا احسان مار ڈالے گا

میں نکلتا نہیں ہوں جنگل سے

کوئی انسان مار ڈالے گا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…