"ساحل لمحہ” کی شاعرہ بینا گوئندی کا انٹرویو

"ساحل لمحہ” کی شاعرہ بینا گوئندی کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

بینا گوئندی۔۔روبینہ نازلی گوئندی

تفکر – قلمی نام؟

بینا گوئندی۔۔بینا گوئندی

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

بینا گوئندی۔۔سرگودھا،تین جولائی

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

بینا گوئندی۔۔ایم ایس سی بائیولوجیکل سائنسز,ایم فل ان بائیو لوجی,ماسٹرز ان ایٹھکس اینڈ فزیولوجی,ماسٹر ان اردو,امریکہ سے بک بپلشنگ اورفلم میکنگ پڑھا,بائیو ایٹھکس میں ڈاکٹریٹ

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

بینا گوئندی۔۔سرگودھا کانونٹ ہائی اسکول

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

بینا گوئندی۔۔امریکہ سے

تفکر – پیشہ؟

بینا گوئندی۔۔پروفیسر ہوں،اور ریسرچ اسکالر ہوں جبکہ پاکستان کے منسٹری آف ایجوکیشن میں بھی کام کرچکی ہوں۔

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

بینا گوئندی۔۔لال و نہار اور مشرک اخبار لاہور سے لکھنے کا آغاز کیا۔

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

بینا گوئندی۔۔غالب،اقبال،منیر نیازی اور دیگر

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

بینا گوئندی۔۔اسلم کولسری اور ظہیر کاشمیری صاحب

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

بینا گوئندی۔۔شاعری اور نثر

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

بینا گوئندی۔۔شاعری کی ہے،سائنٹیفک ادب لکھا،افسانے کالمز اور سفر نامے بھی لکھے

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

بینا گوئندی۔۔سوچتی آنکھیں 1993،جو تم نے دیکھا 1998،ساحل لمحہ 2007،ہیروشیما کے آنسو 1994

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

بینا گوئندی۔۔بیس سے زائد اردو میں سائنسی کتابیں لکھی ہیں جو کہ واشنگٹن میں دکھائی بھی گئیں اسٹیج پہ

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

بینا گوئندی۔۔ہم چار بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ڈاکٹر انیلہ،ڈاکٹر آمنہ،ڈاکٹر رومانہ،بھائی ٖفرخ سہیل اور اعجاز

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

بینا گوئندی۔۔میری شادی حامد محمود سے ہوئی ہے جو مصنف ہیں اور ساتھ بھی شاعر اور دانشور بھی ہیں۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

بینا گوئندی۔۔میرے دو بیٹے ہیں علی سینان جو کہ پینٹر ہے اور فنکار ہے۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

بینا گوئندی۔۔مئیر لینڈ امریکہ میں اور پاکستان لاہور

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

بینا گوئندی۔۔بچپن سارا خوبصورت تھا

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

بینا گوئندی۔۔سب واقعات ہی خوبصورت ہیں

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

بینا گوئندی۔۔سب اچھے لکھنے والوں سے

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

بینا گوئندی۔۔جہاں تک حکومتی پالیسی کا تعلق ہےتو میں سمجھتی ہوں کہ حکومت چند لوگوں کو نوازنے کے علاوہ اور کسی کی طرف تو دیکھتی ہی نہیں ہے جیسے ہی حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں تو اُن کے جو ٹاپ قسم کے شاعر اور ادیب ہیں اُن کے فہرستیں بھی چینج ہوجاتی ہیں اور یہ بہت صدمے کی بات ہے کہ ہم ادب اور لٹریچر کو جو کہ ہمارے معاشروں کی تعمیر اور تہذیب کے اقدار کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، وہ کیسے ہم تبدیل کرسکتے ہیں ہم کس طرح ذات بدل سکتے ہیں؟کس طرح ہم کتاب کو بدل سکتے ہیں؟ تو گویا ہمیں اس چیز کا بہت خیال رکھنا چاہئیے کہ بے شک جمہوری پارٹی کوئی بھی ہو بے شک مارشل لاء ہو،سیاسی حالات جیسے بھی ہوں اُس میں خدارا ادیبوں کو ہم ساتھ لے کے چلیں اور ہم یہ کوشش کریں کہ جو اُن کا مقام ہے وہ اُن کو دیں۔میں یہ سمجھتی ہوں کہ کچھ تو ادیب ایسے رہے کہ ان کو زندگی میں بھی اچھے مقام تک نہ پہنچایا گیا بلکہ اُن کی پذیرائی بھی اس طرح نہ ہوسکی جیسا کہ ان کی ہونی چاہئیے تھی اور وہ غریبی اور مفلسی کی حالت میں اپنی جان تک سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اُن کا بڑا نام تھا وہ بہت بڑا کام کرسکتے تھے اگر ان کو تھوڑا سا بھی ستائشی نظر سے دیکھتے تو اچھا ہوتا جیسے یہاں بل بورڈ میں نام آجاتا ہے تو آپ اُن کو بہت اونچا پہنچا سکتے ہیں تو یہ چیزیں کچھ آج کے دور میں جو آج کا گلوبل ویلیج کا دور ہے تو اب تو اگے کام یوں نہیں چلے گا تو بہتر ہے کہ ہمیں اپنے ادب سے دور رکھیں اور جو نہ چاہیں کہ ہم اپنے الفاظ جو ان کے قلم میں سیاہی رہنے دیں ان کا اپنا intellectual رہنے دیں،بلکہ ہمیں سیاسی سیاہی نہیں چاہئیے ہمیں اپنے قلم کی اپنی سیاہی چایئیے جو ہمارے دل سے نکلے ہمارے خونِ جگر سے اس میں جائے،تو یہ میری ادیبوں سے بھی گزارش ہے اور سیاسی پارٹیوں سے بھی ہے کہ ان کو اس سب میں شامل نہ کریں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

بینا گوئندی۔۔جہاں تک اردو سے وابستہ لوگوں کے لئے پیغام یہ ہے کہ اردو دنیا کی واحد زبان ہے جو پاکستان کی قومی زبان ہے تو نہ صرف اس سے پیار کریں بلکہ اس کا سنبھال کے رکھیں اور سیکھیں، ہمیں چاہئیے کہ مرتے دم تک نہ صرف اردو بلکہ تمام علوم سیکھتے رہیں اور ہم اس کی ترویج کے لئے کوشش کریں اور آنے والی نسلوں کے لئے آسان اردو کو بے شک مشکل اردو نہ بنائیں ایسا لکھیں جو عام بچوں کو سمجھ میں بھی آئے اور یہی ہے کہ بڑے بڑے الفاظ کی طرف وہ خود ہی راغب ہوجائیں گے۔

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

بینا گوئندی۔۔عمدہ کاوش ہے

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

بینا گوئندی۔۔چلو پھر واپس مڑ جائیں

جوانی میں کیا رکھا ہے

چلو پھر واپس مڑ جائیں

دیکھ لیا

ایک ہی دن میں ملنا،اور ملتے ہی بچھڑ جانا

خالی ہاتھوں کے کشکول میں

بوند بوند خوشیوں کا امرت ٹپکنا

اور پھر

آن کی آن میں،اس کا مئے مرگ سے بھر جانا

دیکھ لیا

سوچوں کی کھیتی پہ آس کا بادل برسا،تو

دکھ کے آنگن میں سکھ کا سپنا بویا

مگر

چلو پھر واپس مڑ جائیں

جوانی میں کیا رکھا ہے

 

جواب چھوڑیں