مسیحا . خُدا نے جب شفاء تقسیم سارے زمانے میں تمھار…

مسیحا
.
خُدا نے جب شفاء تقسیم سارے زمانے میں
تمھاری اُنگلیوں پر اُس نے اپنے ہاتھ سے لکھا
کسی بیمار کو چھُو لو
شفاء اُس کا مقدر ہے
تم ہر بیمار کو اپنا سمجھتے ہو
مداوا اس کا کرتے ہو
ہر اک بیمار کے چہرے پہ رونق تم سے قائم ہے
دُعا عیسٰی کی تم کو لگ گئی شاید
تُمہی اُمید ہو اُس کی
شفاء ہاتھوں پہ تم نے رب سے لکھوا لی
مسیحا ہو
.
ڈاکٹر حیدر شیرازی کے نام
.
فاخرہ بتول

جواب چھوڑیں