پوپ کی نَظم دا ریپ آو د لاک کے مَنظُوم اُردُو تَرج…

پوپ کی نَظم دا ریپ آو د لاک کے مَنظُوم اُردُو تَرجُمے کے چند اَشعار ۔ واضح رَہے کہ یہ مولوی تَمیزُالّدین کی قَلمی کاوِش ہے جو آج کل شِبلی تَخَلُّص کرتے ہیں اور پہلے اُن کا تَخَلُّص پارَس تھا ۔

Hear and believe ! Thy own importance know
Nor bound Thy narrow views to things below

جان بھی لو ، مان بھی لو ، یہ کہ تُم کیا چیز ہو۔
سوچنا بارے میں بھی نہ ، اُس کے ، جو ناچیز ہو۔

Or virgins visited by Angel-Pow’rs
With Golden Crowns and wreaths of heavenly Flowers.

باکَراؤں کی زیارَت کو فَرِشتے آتے تھے۔
تاج سُنہری ، بَہِشتی ہار بھی وُہ لاتے تھے۔

Some secret truths from learned Pride conceal’d,
To Maids alone and Children are reveal’d :

ہیں فَلاطُونوں سے کُچھ سَچّائیاں بِالکُل نِہاں ۔
نَنّھے معصُوموں ، کَنوارِیؤں پہ لیکِن ہیں عَیاں ۔

That tho’ no credit doubting Wits may give ?
The Fair and Innocent shall still believe

کَج بحث مانیں نہ مانیں ، کیا فَرَق ، کیا عار ہے ؟
خُوبرُؤں ، اور بَچّوں کو تو اعتَبار ہے ۔

مَولوی تَمیزُالّدین شِبلی
بشکریہ

پوپ کی نَظم دا ریپ آو د لاک کے مَنظُوم اُردُو تَرجُمے کے چند اَشعار ۔ واضح رَہے کہ یہ مولوی تَمیزُالّدین کی قَلمی کاوِش …

Posted by Shahid Paras on Saturday, January 13, 2018

جواب چھوڑیں