"کمپلیکس” کے مارے

تحریر : علی رضا

دنیا میں لوگ اپنے لباس کی شکل میں اپنی ثقافت کا اظہار کر کے خوش ہوتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیںاور دوسرے ہم وطن ایسے شخص کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ابو ظہبی آیا تو سوچا کہ جب بھی کسی اچھی جگہ جاؤں گا تو اپنا قومی لباس زیب تن کر کے جاؤں گا تا کہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستانی اپنی ثقافت پہ فخربھی کرتے ہیں۔ دنیا یہ جانے کہ پاکستان میں صرف مزدوراور نسبتاً نیم خواندہ طبقہ ہی نہیں بلکہ پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد بھی ہیں۔ عام طور پہ ہم پاکستانی کسی بھی اچھی جگہ اپنا لباس پہن کر نہیں جاتے جس سے اپنی موجودگی کا احساس دلوا سکیں۔
میَں نے شلوار قمیض زیب تن کئے آغاز کی ٹھانی۔اس عمل کے دوران میرے کچھ تجربات بھی پڑھئیے۔
پہلے دن دوستوں کے ساتھ شاپنگ کا ارادہ بنا۔ دوستوں سے خاص کر کہا کہ اب مارکیٹ خاص طور پہ شلوار قمیض پہن کے جانا ہے۔
خیر ِادھر ااُدھر کی باتیں کر کے مارکیٹ چلے گئے ۔ پھر اگر وہاں کسی مہنگی چیز کی طرف گئے تو سیلزمین نےہمیں حیرت سے دیکھا۔ بس پھر وطن کے امیج کی خاطر جذباتی ہو کرہم نے ڈیڑھ لاکھ کی گھڑی خرید لی۔ اس "سیلزمین سے انگلش میں بات کی تو اس کا حیرت زدہ منہ دیکھنے کا بہت مزہ آیا۔ (مدعا بیان کرنے کا مقصد اپنی انگریزی کی مہارت اجاگر کرنا نہیں بلکہ ایک پاکستانی کے طور پہ دوسرے ممالک کے لوگ ہمارے بارے کیسا سوچتے ہیں، بیان کرنا ہے)۔
مزے کی بات یہ کہ اگر کسی اچھی جگہ پر شلوار قمیض پہن کر چلے جائیں تو اپنے پاکستانی ہی دیکھ کر منہ بنا لیتے ہیں جبکہ مَیِں صرف اس لئے جاتا ہوں کہ دنیا کو پتہ چلے کہ ہماری ہر جگہ نمائیندگی ہے اور ہم اپنے لباس، ثقافت اور زبان پہ فخر کرتے ہیں۔
ایک اور مزے کا واقعہ اپنی قومی ائیر لائین کے بارے میں سن لیں۔ غلطی سے میَں بزنس کلاس کا ٹکٹ لے بیٹھا۔ جیسے ہی جہاز میں سوارہو کر اپنی سیٹ پر بیٹھا تو ائیر ہوسٹس صاحبہ حیرت زدہ بھاگی ہوئی آئیں کہ یہ شلوار قمیض پہنے بزنس کلاس میں کون آ گیا۔ وہ آ کے حیرت انگیز طور پہ اردو میں بولیں کہ جیسے شاید مجھے انگریزی نہ آتی ہو کہ سر پلیز اپنا بورڈنگ پاس دکھایئے۔ شاید یقین کرنا چاہ رہی تھیں کہ شلوار قمیض میں ملبوس یہ پینڈو یہاں کیسے آ گیا، میَں نے اسے بس اتنا کہا
You were shocked to see a person wearing Shalwar Qameez in bussiness class. I’m not among those who are ashamed of thier culture, language or dress after getting some degrees or money. It’s my boarding pass. Seat 3A.

Leave your vote

1 point
Upvote Downvote

Total votes: 1

Upvotes: 1

Upvotes percentage: 100.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…