( غیــر مطبــوعــہ ) وہ چھوڑ چکا ہے مجھے’ ایسا ب…

( غیــر مطبــوعــہ )

وہ چھوڑ چکا ہے مجھے’ ایسا بھی نہیں ہے
اُس شخص سے لیکن مجھے شکوہ بھی نہیں ہے

یاد اُس کی مِرے دل سے سخُن کرتی ہے ہر دَم
تنہا ہوں، مگر دل مِرا تنہا بھی نہیں ہے

جو زخم جدائی کا دیا ہے مجھے اُس نے
اُس زخم سے بڑھ کر کوئی تحفہ بھی نہیں ہے

کیا خوب تماشا ہے، ہنسی آتی ہے مجھ کو
دل اُس پہ فدا ہے ‘جسے دیکھا بھی نہیں ہے

یوں ہے کہ خُمارؔ ! اُس کو سمَجھنا نہیں آساں
یوں ہے ۔۔۔ وہ کسی اور پہ کُھلتا بھی نہیں ہے

( ســلیـمان خمــارؔ


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…