اُدھار

ڈاکٹر شاکرہ نندنی لاہور میں پیدا ہوئی تھیں اِن کے والد کا تعلق جیسور بنگلہ دیش (سابق مشرقی پاکستان) سے تھا اور والدہ بنگلور انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں تھیں اور پیشے سے نرس تھیں شوہر کے انتقال کے بعد وہ شاکرہ کو ساتھ لے کر وہ روس چلی گئیں تھیں. شاکرہ نے تعلیم روس اور فلپائین میں حاصل کی۔ سنہ 2007 میں پرتگال سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور استاد کیا، اس کے بعد چیک ری پبلک میں ماڈلنگ کے ایک ادارے سے بطور انسٹرکٹر وابستہ رہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سویڈن سے ڈانس اور موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اب ایلائیٹ لزبن ماڈل ایجنسی، پُرتگال میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں.

جوانی کا جوش چڑھا تو محبوبہ کا پیٹ بڑھا، مگر یہ اُس کے لئے کوئی نئی بات نہیں تھی، کاریگر بندہ تھا بس میڈیکل سٹور سے مطلوبہ دوائی لی اور محبوبہ تک پہنچا دی، بس دو چار اُلٹیاں ہی تو آنی تھیں اور اس کے بعد مسئلہ حل اب اتنی سی بات پر بھلا وہ کیوں پریشان ہو۔

گُنگناتا ہوا گھر میں داخل ہوا تو اماں نے کہا، بیٹا!! بہن کو ہسپتال لے جا طبیعت بڑی خراب ہے،

 کیا ہوا ہے اس کو ؟ اس نے ماں سے پوچھا،

ماں نے صحن میں پڑی اَدھ موئی بیٹی کی طرف دیکھا اور بولی، پتہ نہیں صبح سے بس اُلٹیاں کیے جا رہی ہے !!!!!

جواب چھوڑیں