سید محمد جعفری کا یوم وفات January 07, 1976 سید …

سید محمد جعفری کا یوم وفات
January 07, 1976

سید محمد جعفری 27 دسمبر، 1905ء کو پہرسر، بھرت پور، برطانوی ہندوستان کے ایک علمی گھرانے میں میں پیدا ہوئے۔
میٹرک ڈی۔اے۔وی اسکول لاہور سے کرنے کے بعد وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہوئے اور کیمسٹری میں بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں ایم اے (فارسی) اور ایم او اے (ماسٹر آف اورینٹل) اورینٹل کالج لاہور سے پاس کیا۔ پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں دوبارہ داخل ہوئے اور ایم اے (انگریزی) کی ڈگری اور میو اسکول آف آرٹس لاہور سے مصوری اور سنگ تراشی کی تعلیم حاصل کی۔ سید محمد جعفری نے 1940ء میں برطانوی ہندکی وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پریس انفامیشن ڈیپارٹمنٹ دہلی میں شمولیت اختیا کی اور کراچی، لاہور، تہران اور ایران میں خدمات انجام دیں۔ اسی ملازمت کے دوران وہ فروری1964ء میں ایران میں بحیثیت پریس اور کلچرل اتاشی مقرر ہوئے جہاں سے وہ 1966ء میں ریٹائر ہوگئے.
سید محمد جعفری نے ایک صاحب اسلوب شاعر تھے انہوں نے سیاسی اور سماجی موضوعات پر 900 کے لگ بھگ نظمیں تحریر کیں۔ ان کے یہاں کلاسیکی شاعری کی تمام التزامات نظر آتے ہیں خصوصاً انہوں نے غالب اور اقبال کے جن مصرعوں کی تضمین کی ہے اس کی کوئی اور مثال اردو شاعری میں نظر نہیں آتی۔

نمونہ کلام
اتنی گزری ہے گراں چیزوں کی ارزانی مجھے
ہو گیا ہے تازہ سودائے غزل خوانی مجھے
دودھ میں بالکل نظر آتا نہیں پانی مجھے
دل نے کر رکھا ہے محو صد پریشانی مجھے
”اے غم دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروں”
……
جو چاند پر گیا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
جو گپ اڑا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
جو ہنس ہنسا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
جو جی جلا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
ہیں آدمی کے سارے زمانے میں رنگ روپ
ہیں آدمی ہی چاندنی اور آدمی ہی دھوپ
…..
ہڑتال کرنے سے نہ ٹلو میں نشے میں ہوں
اے غیر ملکیوں کی کلو میں نشے میں ہوں
میرا جلوس لے کے چلو میں نشے میں ہوں
پھر خاک سب کے منہ پہ ملو میں نشے میں ہوں
”یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں”
”اب دو تو جام خالی ہی دو میں نشے میں ہوں”
…..


Leave your vote

1 point
Upvote Downvote

Total votes: 1

Upvotes: 1

Upvotes percentage: 100.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…