شیخ صاحب خُدا خُدا کیجیے یہ عبائیں یہ داڑھیاں یہ ص…

شیخ صاحب خُدا خُدا کیجیے
یہ عبائیں یہ داڑھیاں یہ صفیں
اجلی اجلی نظر فریب کفیں

یہ نگاھوں کے سُرمگیں ڈورے
وعظ میں انگبیں کے ھلکورے
عنبر و عود کے لطیف غلاف
نامِ یزداں پہ ھر گناہ معاف

مغبچوں کی حسیں مناجاتیں
ڈولتے جسم چاندنی راتیں
یہ مہک، یہ سمن بروں کے ھُجوم
یہ تبسم، یہ چہچہے، یہ نجُوم

خُلد کے ، کیا یہی وسیلے ھیں؟؟
آپ کے نین کیا نکیلے ھیں ؟؟

”عبدالحمّید عدم“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب چھوڑیں