سقوطِ ڈھاکہ نے بہت سے باکمال فنکاروں کو بھی ھم سے …


سقوطِ ڈھاکہ نے بہت سے باکمال فنکاروں کو بھی ھم سے چھین لیا۔ اُن میں سے ایک شہناز بیگم بھی تھیں۔

شہناز بیگم نے بہت سے گیت گائے ، اُن کے لازوال گیتوں میں ”سوھنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد“ اور ”کہاں ھو تم چلے آؤ ، محبت کا تقاضا ھے“ بے حد مشہور ھُوئے۔

سہیل رعنا کی راگ ایمن میں بہت ھی کمال بندش اور اُتنا ھی کمال شہناز بیگم نے اِسے گایا۔ آپ بھی سنیے اور اپنی صُبح سہانی کریں۔

کہاں ھو تم چلے آؤ ، محبت کا تقاضا ھے
غمِ دنیا سے گھبرا کر ، تمہیں دل نے پکارا ھے

تمہاری بے رُخی اِک دِن ، ھماری جان لے لے گی
قسم تم کو ذرا سوچو ، کہ دستورِ وفا کیا ھے ؟؟

نجانے کس لیے دنیا کی نظریں پھر گئی ھم سے
تمہیں دیکھا ، تمہیں چاھا ، قصُور اِس کے سِوا کیا ھے ؟؟

نہ ھے فریاد ھونٹوں پر، نہ آنکھوں میں کوئی آنسو
زمانے سے ملا جو غم ، اُسے گیتوں میں ڈھالا ھے​

”بہزاد لکھنوی“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب چھوڑیں