Warning: Use of undefined constant ‘ALLOW_UNFILTERED_UPLOADS’ - assumed '‘ALLOW_UNFILTERED_UPLOADS’' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/moazam/public_html/wp-config.php on line 74
قیدِ غمِ حیات سے ہم کو چھڑا لیا اچھا ... - تفکر ڈاٹ کام

قیدِ غمِ حیات سے ہم کو چھڑا لیا اچھا …

قیدِ غمِ حیات سے ہم کو چھڑا لیا
اچھا کیا کہ آپ نے اپنا بنا لیا

ہونے دیا نہ ہم نے اندھیرا شبِ فراق
بُجھنے لگا چراغ تو دل کو جلا لیا

دنیا کے پاس ہے کوئی اِس طنز کا جواب
دیوانہ اپنے حال پہ خود مُسکرا لیا

کیا بات تھی کہ خلوتِ زاہد کو دیکھ کر
رندِ گناہ گار نے سر کو جُھکا لیا

چپ ہوں تمہارا دردِ محبت لیے ہوئے
سب پوچھتے ہیں تم نے زمانے سے کیا لیا

ناقابلِ بیاں ہیں محبت کی لذتیں
کچھ دل ہی جانتا ہے جو دل نے مزا لیا

روزِ ازل پڑی تھی ہزاروں ہی نعمتیں
ہم نے کسی کا دردِ محبت اٹھا لیا

بڑھنے لگی جو تلخئی غمِ ہائے زندگی
تھوڑا سا بادہِ غمِ جاناں ملا لیا

واقف نہیں گرفتِ تصور سے وہ شمیمؔ
جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ دامن چُھڑا لیا

شمیمؔ کرہانی

المرسل: فیصل خورشید


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں
9 تبصرے
  1. گمنام کہتے ہیں

    Syed Saqeeb

  2. گمنام کہتے ہیں

    خوب

  3. گمنام کہتے ہیں

    واہ
    صاحب واہ
    مطلعے کا تو جواب نہیں

  4. گمنام کہتے ہیں

    بہت خوبصورت غزل

  5. گمنام کہتے ہیں

    Boht khooob

  6. گمنام کہتے ہیں

    Wah wah

  7. گمنام کہتے ہیں

    Waah waaah waaah

  8. گمنام کہتے ہیں

    Wah wah

  9. گمنام کہتے ہیں

    وااااااااہ صاحب وااااہ کیا ہی کہنے ہیں لااااجوااااب بہت ہی پیارے اشعار ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…