غم کا علاج , دُکھ کا مداوا کر ے کوئی جب خواب ٹُوٹ …

غم کا علاج , دُکھ کا مداوا کر ے کوئی
جب خواب ٹُوٹ جائیں تو پھر ، کیا کرے کوئی ؟؟

سو سلسلے خیال کے ، سو رنگ خواب کے
کچھ سوچ کر ، کسی کی تمنا کرے کوئی

بجھتی نہیں ھے پیاس ، کہ جانے کہاں کی ھے
پیاسی زمیں پہ ابر سا ، برسا کرے کوئی

آؤں جو ھوش میں تو ، مئے بے خودی وہ دے
گرنے لگوں تو مجھ کو ، سنبھالا کرے کوئی

یارانِ جان و دل کو ، کوئی جمع پھر کرے
جو بھی ھو جس کا حال ، سنایا کرے کوئی

جب دل کو اشک و آہ کے ساماں ، نہ ھوں بہم
اِس بے کسی میں یاد نہ ، آیا کرے کوئی

کیا ھیں یہ لوگ ، اپنے شجر آپ کاٹ کر
دیتے ھیں پھر دہائی ، کہ سایہ کرے کوئی

جو تیره بخت ھے ، نہیں کھلتی ھے اُس کی آنکھ
لاکھ آسماں سے روشنی ، لایا کرے کوئی

اُس آدمی کے آپ مسیحا ، نہ ھوں اگر
کس میں ھے دم کہ اب اسے ، زندہ کرے کوئی

ہے امن اس مکانِ محبت سرائے میں
جب چاہے اے شوق سے آیا کرےکوئی

وہ ھے طلسم خوابِ ، نظارہ کہ ایک بار
دیکھے اسے تو بس دیکھا کرے کوئی

کر کے سپرد اک نگاہِ ناز کو حیات
دنیا کو دین ، دین کو دنیا کرے کوئی

چمکے گے آسمانِ محبت پہ ، خود علیم
لفظوں کے ٹھیکروں کو ستارہ کرے کوئی

"عبید اللہ علیم”


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں
13 تبصرے
  1. گمنام کہتے ہیں

    Outclass

  2. گمنام کہتے ہیں

    Ummmmda

  3. گمنام کہتے ہیں

    Wah

  4. گمنام کہتے ہیں

    Poetry send krden koi inbox me

  5. گمنام کہتے ہیں

    Zalim na ho tu dil hila dia😭

  6. گمنام کہتے ہیں

    Wah

  7. گمنام کہتے ہیں

    بہت اعلیٰ

  8. گمنام کہتے ہیں

    Bht khoob

  9. گمنام کہتے ہیں

    بہت خوب

  10. گمنام کہتے ہیں

    Wah

  11. گمنام کہتے ہیں

    سچا جھوٹ

    میں بھی جھوٹا، تم بھی جھوٹے
    آؤ چلو تنہا ہو جائیں
    کون مریض اور کون مسیحا
    اس دکھ سے چھٹکارا پائیں
    آنکھیں اپنی، خواب بھی اپنے
    اپنے خواب کسے دکھلائیں
    اپنی اپنی روحوں میں سب
    اپنے اپنے کوڑھ سجائیں
    اپنے اپنے کاندھوں پر سب
    اپنی اپنی لاش اٹھائیں
    بیٹھ کے اپنے اپنے گھر میں
    اپنا اپنا جشن منائیں
    شاید لمحہء آیندہ میں
    لوگ ہمیں‌سچا ٹھہرائیں
    عبید اللہ علیم

  12. گمنام کہتے ہیں

    جب خواب ٹوٹ جائیں تو پھر کیا کرے کوئی❤❤❤

  13. گمنام کہتے ہیں

    مفرد…بہترين 🌿

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…