بڑے سالوں کی بات ھے ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے …

بڑے سالوں کی بات ھے ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا دُعا کریں مجھے کام مِل جائے

میں نے کہا ، تم یقین سے کہتے ھو تمہیں کام کی تلاش ھے ؟؟

کہنے لگا حد کرتے ھو میں پچھلے دو سال سے بیکار ھُوں ، اگر مجھے کام کی تلاش نہ ھو گی تو کِسے ھو گی ؟؟

میں نے کہا ، اچھا اگر تمھیں کام مل جائے اور اگر معاوضہ نہ ملے تو پھر ……… ؟

وہ حیران ھو کرمیری طرف دیکھنے لگا ، تو میں نے کہا !اچھا اگر تمھیں کام مل جائے اور کام کرنے کی تنخواہ نہ ملے پھر …..؟

گھبرا کر کہنے لگا ، مجھے ایسا کام نہیں چاھیے جیسا کہ تم کہ رھے ھو مجھے نوکری والا کام چاھیے – ایسا کام جس کے دام ملیں –

میں نے کہا اچھا……….. !اگر تم کو تنخواہ ملتی رھے اور کام نہ کرنا پڑے ……………….. پھر ؟

کہنے لگا سبحان الله ، ایسا ھو جائے تو اور کیا چاھیے

میں نے کہا پھر تمہیں کام کی تلاش نہیں ، تنخواہ کی اور معاوضے کی تلاش ھے.

اِسی طرح ھم اپنے رب کے ساتھ کرتے ھیں۔ بظاھر عبادت کر رھے ھوتے ھیں مگر باطن کسی اور شے کا طلبگار ھوتا ھے۔

"اشفاق احمّد”

بابا صاحبہ” سے اقتباس”


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…