بی بی سی ایشین نیٹ وِرک کے سامعین نے محمّد رفیع کی…


بی بی سی ایشین نیٹ وِرک کے سامعین نے محمّد رفیع کی آواز میں فلم ”سُورج“ کے سَدا بہارگیت ”بہارو پُھول برساؤ میرا محبُوب آیا ھے“ کو بالی وڈ کی تاریخ کے سب سے مقبول نغمے کے طور پر منتخب کیا۔

اِس نغمے کو لکھنے کے لیے حسرت جے پوری کو اور اُس کی موسیقی کے لیے شنکر جے کشن کو فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ محمّد رفیع کو اُسی گیت کے لیے بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ بھی ملا تھا اور فلم کو اس سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا تھا۔

یہ فلم ١٩٦٦ میں آئی تھی اور اُس میں راجندر کمار اور وَجنتی مالا نے اھم کردار نبھائے تھے۔ آج محمّد رَفیع کی برسی پر رَفیع کے اتنے ڈھیرسارے مدھر گانوں میں سے یہ گانا آپ کی بصارتوں کے لیے چنا۔

بہارو پُھول برساؤ ، میرا محبُوب آیا ھے
ھواؤ راگنی گاؤ ، میرا محبُوب آیا ھے

او لالی پھول کی مہندی ، لگا ان گورے ھاتھوں میں
اتر آ اے گھٹا ، کاجل لگا اِن پیاری آنکھوں میں،

ستاروں مانگ بھر جاؤ ، میرا محبُوب آیا ھے

نظارو ھر طرف اب تان دو ، اِک نُور کی چادر
بڑا شرمیلا دلبر ھے ، چلا جائے نہ شرما کر

ذرا تم دل کو بہلاؤ ، میرا محبُوب آیا ھے..

سجائی ھے جواں کلیوں نے ، اب یہ سیج اُلفت کی
انہیں معلوم تھا آئے گی ، اِک دِن رُت یہ محبت کی

فضاؤ رنگ بکھراؤ ، میرا محبُوب آیا ھے.

”حسرت جے پوری“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں
2 تبصرے
  1. گمنام کہتے ہیں

    بہت خوبصورت گیت۔۔ لازوال گیت🌿

  2. گمنام کہتے ہیں

    بہترین اور بے مثال گیت ھے واہ

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…