گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا میں تو گیا مارا، آ کے یہ…
میں تو گیا مارا، آ کے یہاں رے
اُس پر رُوپ تیرا سادہ
چندرما جیوں آدھا ، آدھا جواں رے
جی کرتا ھے مور کے پاؤں میں
پائلیا پہنا دوں
کُوھُو کُوھُو گاتی کوئلیا کو
پُھولوں کا گہنا دُوں
یہیں گھر اپنا بنانے کو
پنچھی کرے دیکھو
تنکے جمع رے ، تنکے جمع رے
اُس پر رُوپ تیرا ساده
چندرما جیوں آدھا، آدھا جواں رے
رنگ برنگے پھول کھلے ھیں
لوگ بھی پھولوں جیسے
آ جائے اک بار یہاں جو
جائے گا پھر کیسے ؟؟
جَھر جَھر جَھرتے ھُوئے جَھرنے
من کو لگے ھَرنے
ایسا کہاں رے ، ایسا کہاں رے
اُس پر رُوپ تیرا ساده
چندرما جیوں آدھا ، آدھا جواں رے
پردیسی انجان کو ایسے
کوئی نہیں اپناتا
تم لوگوں سے جڑ گیا جیسے
جنم جنم کا ناتا
اپنی دُھن میں مگن گوری
لوگ یہاں بولیں
دل کی زباں رے ، دل کی زباں رے
اُس پر رُوپ تیرا ساده
چندرما جیوں آدھا ، آدھا جواں رے
گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا
میں تو گیا مارا، آ کے یہاں رے
"رویندر جین”
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
Awesome 💞
Wao beautiful
Beautiful song. Ever green
Ary wah! 💓
کلاسک
Awla