60 کی دھائی کی مدھُو بالا اور بھارت بھوشن کی ھِٹ ف…

60 کی دھائی کی مدھُو بالا اور بھارت بھوشن کی ھِٹ فلم "برسات کی رات” عظیم موسیقار رَوشن کی پہلی فلم تھی۔ جس نے رَوشن کو عظیم موسیقاروں کی صَف میں لا کھڑا کیا۔

آئیے محمّد رفیع سے سُنتے ھیں اسی فلم سے ساحر لدھیانوی کا لکھا ایک خوبصُورت گیت۔ جِس میں حسین مدھُو بالا آسمانوں سے اُتری پری لگ رھی ھے۔

زندگی بھر نہیں بُھولے گی ، وہ برسات کی رات
ایک انجان حسینہ سے ، مُلاقات کی رات

ھائے وہ ریشمی زُلفوں سے ، برستا پانی
پُھول سے گالوں پہ رُکنے کو ، ترستا پانی
دِل میں طُوفان اُٹھائے ھُوئے ، جذبات کی رات

زندگی بھر نہیں بھولے گی ، وہ برسات کی رات

ڈر کے بجلی سے ، اچانک وہ لپٹنا اُس کا
اور پھر شرم سے بَل کھا کے ، سِمٹنا اُس کا
کبھی دیکھی نہ سُنی ، ایسی طلسمات کی رات

زندگی بھر نہیں بُھولے گی ، وہ برسات کی رات

سُرخ آنچل کو دبا کر ، جو نچوڑا اُس نے
دل پہ جلتا ھُوا ، اِک تیرا سا چھوڑا اُس نے
آگ پانی میں لگاتے ھُوئے ، حالات کی رات

زندگی بھر نہیں بُھولے گی ، وہ برسات کی رات

میرے نغموں میں جو بستی ھے ، وہ تصویر تھی وہ
نوجوانی کے حسیں خواب کی ، تعبیر تھی وہ
آسمانوں سے اُتر آئی تھی ، جو رات کی رات

زندگی بھر نہیں بُھولے گی ، وہ برسات کی رات

"ساحر لدھیانوی”
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں
4 تبصرے
  1. گمنام کہتے ہیں

    واہ واہ واہ زندگی بھر نہیں بھولے گی ۔ مدھوبالا ۔
    یادوں کی بارات ۔۔ واہ واہ واہ

  2. گمنام کہتے ہیں

    بہت ہی عمدہ۔۔۔ پسندیدہ

  3. گمنام کہتے ہیں

    خوش آمدید

  4. گمنام کہتے ہیں

    آواز ؟؟؟

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…