تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت ہم جہاں میں تر…

تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت
ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں
…..
شیخ امام بخش ناسخ کی وفات
Aug 16, 1838
ناسخ کا اصل نام شیخ امام بخش تھا ، ۱۷۷۵ ء میں فیض آباد میں پیدا ہوئے ، خدا بخش لاہوری خیمہ دوز کے بیٹے یا متنبیٰ تھے۔ بچپن ہی میں لکھنؤ چلے آئے یہاں فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی ، انھیں ورزش اور پہلوانی کا شوق تھا۔ میر تقی میر سے بے حد متاثر تھے اور انھیں استاد بنانا چاہتے تھے ان کے انکار پر شاید مصحفی اور عیسیٰ خان تنہا سے مشورۂ سخن کیا لیکن ذاتی مشق سے استاد کا درجہ حاصل کر لیا۔ دہلی کے مروّجہ طرزِ سخن سے آزاد ہو کر لکھنؤ کا جداگانہ مکتبۂ شاعری قائم کیا۔ ناسخ نے زبان کی اصلاح و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیں، اردو میں مستعمل عربی ، فارسی اور ہندی الفاظ کے لئے تذکیر و تانیث کے قاعدے وضع کئے اور محاورات درست کئے، سنسکرت کے الفاظ اور فحش لفظیات کے استعمال کی مخالفت کی۔ نواب غازی الدین حیدر کی ناراضگی کے سبب انھیں لکھنؤ چھوڑ کر الہ آباد جانا پڑا، نواب کی وفات کے بعد لکھنؤ واپس آئے لیکن پریشان ہوکر پھر لکھنؤ چھوڑا اور فیض آباد ، الہ آباد ، بنارس ، کانپور اور پٹنہ میں تھوڑے تھوڑے دن قیام کیا آخری عمر میں لکھنؤ لوٹ آئے۔ کہتے ہیں کہ تصوف کے فرقۂ ملامتیہ سے وابستہ تھے تاہم سید احمد شہید بریلوی کی تحریک سے بھی متاثر تھے۔ تصانیف میں تین دیوان ہیں : دیوانِ ناسخ ، دفترِ پریشاں ، دفترِ شعر ، ایک مثنوی نظمِ سراج بھی ہے۔ ۱۸۳۸ ء میں وفات پائی۔
معشوقوں سے امید وفا رکھتے ہو ناسخؔ
ناداں کوئی دنیا میں نہیں تم سے زیادہ
….
فرقت یار میں انسان ہوں میں یا کہ سحاب
ہر برس آ کے رلا جاتی ہے برسات مجھے
…..
خود غلط ہے جو کہے ہوتی ہے تقدیر غلط
کہیں قسمت کی بھی ہو سکتی ہے تحریر غلط

شبہ ناسخؔ نہیں کچھ میرؔ کی استادی میں
آپ بے بہرہ ہے جو معتقد میرؔ نہیں
….
اے اجل ایک دن آخر تجھے آنا ہے ولے
آج آتی شب فرقت میں تو احساں ہوتا
….
رشک سے نام نہیں لیتے کہ سن لے نہ کوئی
دل ہی دل میں اسے ہم یاد کیا کرتے ہیں


Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں
3 تبصرے
  1. گمنام کہتے ہیں

    اچھا تعارف ھے لیکن مثنوی کا نام
    نظم.سراج نہیں سراج نظم ھے

  2. گمنام کہتے ہیں

    Nice

  3. گمنام کہتے ہیں

    Wasim Qureshi

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…