اُف رے آئینِ محبت لب ہلا نہیں سکتے نالہ کر سکتے نہ…

اُف رے آئینِ محبت لب ہلا نہیں سکتے
نالہ کر سکتے نہیں ‘ نغمہ سُنا سکتے نہیں

واہ رے جذبِ محبت اُف رے مجبوری حُن
بھول جانے پر بھی وہ مجھ کو بھلا سکتے نہیں

مختصر ہے بس یہ اخترؔ شرح آدابِ وفا
آگ سی دل میں لگی ہے اور بجھا سکتے نہیں

محترمہ سیّدہ سردار بیگم اخترؔ
9 مارچ 1918 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں ‘ آپ کے والد کا نام سیّد میر حسن ہے – آپ کے جدِّ امجد داغ دہلوی کے تلامذہ میں سے تھے – لکھنؤ کے حالات خراب ہوئے تو حیدرآباد منتقل ہو گئے –
تذکرہ شاعراتِ اردو

جواب چھوڑیں