لتا نے خُوب کہا تھا کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان …


لتا نے خُوب کہا تھا کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتا ھے۔ فیض کی اِس غزل کو لاکھوں بار سُنا اور ھر دفعہ ایک نیا لطف ملا۔

اللہ اللہ کیا لازوال طرز ھے ، کیا خُوب گایا مہدی حسن نے.

گلوں میں رنگ بھرے ، بادِ نو بہار چلے
چلے بھی آؤ ، کہ گلشن کا کاروبار چلے

قفس اداس ھے ، یارو صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہرِ خدا ، آج ذکرِ یار چلے

کبھی تو صبح ، ترے کنجِ لب سے ھو آغاز
کبھی تو شب ، سرِ کاکل سے مشکبار چلے

بڑا ھے درد کا رشتہ ، یہ دل غریب سہی
تمہارے نام پہ آئیں گے ، غمگسار چلے

جو ھم پہ گزری سو گزری ، مگر شبِ ھِجراں
ھمارے اشک ، تری عاقبت سنوار چلے

حضورِ ‌یار ھُوئی ، دفترِ جُنوں کی طلب
گرہ میں لے کے ، گریباں کا تار تار چلے

مقام فیض کوئی ، راہ میں جچا ھی نہیں
جو کُوئے یار سے نکلے ، تو سُوئے دار چلے

”فیض احمد فیض“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں
7 تبصرے
  1. گمنام کہتے ہیں

    بہت پسندیدہ 👌❣️

  2. گمنام کہتے ہیں

    Legend Mehdi Hassan 🌹🌹🌹

  3. گمنام کہتے ہیں

    Bhut khoobsurat

  4. گمنام کہتے ہیں

    آہا……..کیا کہنے ❤
    خوبصورت شیئرنگ پہ داد قبول کیجئیے

  5. گمنام کہتے ہیں

    Two names have been the best on low vocalist in sub continent musical history, Great Mehdi Hasan Khan and Legendary Jagjit Singh…

  6. گمنام کہتے ہیں

    Zebi Nasar

  7. گمنام کہتے ہیں

    ہم جیسے کئی لوگ جو ان کے غزلوں کی گود میں پلے ہیں ہمیں نہیں پتا تان سین کوں تھا وہ کیسے گاتا تھا نہ ہم نے اپنے آنکہوں سے دیکہا جب وہ دیپک راگ آلاپتے تو کیسے شمع روشن ہوتی لیکن مجھے یہ پتا ہے جب مہدی حسن کی یہ غزل اپنے سماعتوں کی نذر ہونے کا اعزاز ہوتا ہے تو یہ غزل دل میں کئی جلت رنگ چھیڑ دیتی ہے لتا نے کہا بگھواں بولتا ہے میں کہتا ہے مہھدی حسںن کو سننے کے بعد سرسوتی بھی جھومتی ہوگی ایسی پختی آواز اور سر لگانے کا نفیس انداز صرف مھدی حسںن ہی جانے ہم خوشںنصیب ہیں ہم اس دور مین جی رہے ہیں جس دور میں مہھدی حسن گا چکے اے میریے مہدی حسن سر سماعتوں اور سازوں کا آپ کو

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…